تدریس سے پہلے مطالعہ

تدریس سے پہلے مطالعہ

امام خمینی (رح) کے تدریسی طریقوں میں سے ایک مہمتریں طریقہ یہ تھا

امام خمینی (رح) کے تدریسی طریقوں میں سے ایک مہمتریں طریقہ یہ تھا: کہ آپ تدریس سے پہلے کچھ دیر تک، تمام ملاقاتوں کو ترک کرکے صرف مطالعہ کیا کرتے تھے اور اس دوران آپ، کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دیتے تھے۔ اور اس وقت سوائے مطالعہ کے کوئی دوسرا کام نہیں کرتے تھے۔ اسی طرح مطالعہ کے بعد بھی کچھ دیر، ملاقاتوں کا سلسلہ منقطع ہی رکھتے اور اس وقت میں آپ ان مطالب کو تحریر فرماتے کہ جو درس میں بیان کرنا ہوتے تھے۔ میں اور حجت الاسلام و المسلمین آقای کریمی کہ جن کو امام (رح) کی مطالعہ سے پہلے کی تحریروں کی تصحیح کرنے کا شرف حاصل ہوا، ہم نے خود دیکھا کہ کہیں پر بھی امام نے کوئی عبارت کاٹ کر کوئی دوسری عبارت نہیں لکھی تھی۔ آپ چونکہ دروس کو عربی زبان میں لکھتے تھے لہذا مطالب مع ذلک ہوتے اور بہت جاذب نظر اور کانٹ چھانٹ اور مٹائے بغیر لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ کا ادبیات فارسی پر جو تسلط تھا وہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

ای میل کریں