وحدت

شیعہ اور سنی کے درمیان اختلاف پیدا کرنے والے نہ شیعہ ہیں اور نہ سنی ہیں: امام خمینی(رح)

امام خمینی (رح) نے کردستان کے علماء سے خطاب میں فرمایا شیعہ اور سنی کے درمیان اختلاف پیدا کرنے والوں کا تعلق نہ شیعوں سے ہے اور نہ ہی سنیوں سے ہے۔

شیعہ اور سنی کے درمیان اختلاف پیدا  کرنے والے نہ شیعہ ہیں اور نہ سنی ہیں: امام خمینی(رح)

امام خمینی (رح) نے کردستان کے علماء سے خطاب میں فرمایا شیعہ اور سنی  کے درمیان اختلاف پیدا کرنے والوں کا تعلق نہ شیعوں سے ہے اور نہ ہی سنیوں سے ہے۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) نے 30 مئی 1981  کو کردستان کے علماء سے ایک ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوے فرمایا  اہل تشیع اور اہل سنت  کے درمیان اختلاف پید کرنے والوں کا تعلق نہ شیعوں سے ہے اور نہ ہی سنیوں سے ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی(رح) نے کردستان کے علماء سے اپنے اس خطاب میں فرمایا جو لوگ اہل تشیع اور اہل سنت کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ نہ شیعہ ہیں اور نہ ہی سنی ہیں ایسے افراد کا اسلام سے کوئی سر وکار نہیں کیوں کے اگر کسی کا اسلام پر ایمان ہو  تو وہ ایسے وقت میں کوئی اختلافی  مسائل مطرح نہیں کرے گا جہاں عالم اسلام کو یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوے ترقی کرنی چاہیے تاکہ انشاء اللہ کامیابی حاصل کر سکے۔

اسلامی انقلاب کے رہبر امام خمینی(رح) فرماتے ہیں یہ سارے کام اسلام کے دشمن اپنے مفادات کے لئے کرواتے ہیں کیوں کہ استعماری طاقتیں اس بات کو سمجھ چکی ہیں کہ آج پہلے کہیں سے زیادہ  اسلام، وحدت مسلمین اور تمام اسلامی طبقوں کی یکجہتی نے انھیں پیچھے چھوڑ دیا ہے اسی لئے وہ اب اسلامی فرقوں کے درمیان اختلاف پیدا کر کے انھیں کمزور بنانا  چاہتے ہیں۔

امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ اسلام و قرآن کو ہر طرح کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔

در ایں اثنا امام خمینی(رح) اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے یوے ارشاد فرماتے ہیں کہ آج مسلمانوں کو اگر اپنی عزت اور اپنے عقائد بچانا ہیں تو انھیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی  کو مضبوط بنانا ہو گا امام (رہ) اس بات کے معتقد ہیں کہ  وحدت اور اتحاد، اسلامی حکومت کی بقاء ہے اگر کسی ملک میں عوام اور حکام کے درمیان اختلاف پیدا ہو جاے تو اس حکومت کا باقی رہنا مشکل ہو جاتا ہے لہذا جس طرح ملکی مفادات کے لئے اتحاد ضروری ہے اسی طرح اسلام اور اسلامی حکومت کے لئے بھی اتحاد اور یکجہتی مہم ہے۔

واضح رہے کہ امام خمینی(رح) نے مسلمانوں کو بیدار کرنے اور ان کے درمیان اتحاد و یکجہتی قائم کرنے کے لئے حقیقی اسلام کو پہچنوایا ہے اور حضرت امام خمینی(رح) ان چند مفکرین میں سے ہیں جو اپنی فکری زندگی کی ابتداء سے انتہا تک اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے رہے۔ انہوں نے عملی زندگی میں بھی وحدت کے حصول کی راہیں ہموار کیں اور اس سلسلے میں موثر قدم اٹھائے۔ امام خمینی(رح) کی دعوت اتحاد صرف مسلمان اقوام کے اتحاد تک محدود نہیں تھیں بلکہ ملک کے اندر اور باہر مختلف میدانوں میں اسے کامیابی کی کلید سمجھتے تھے، ان مواقع پر وحدت کا تصور بھی یکساں نہیں تھا ان میں فرق بھی پائے جاتے تھے ۔

ای میل کریں