امام خمینی

امام خمینی(رح) سے اتنی محبت کیوں

امام خمینی (رح)ایک با عمل انسان تھے آپ جو فرماتے تھے اس پرخود بھی عمل کرتے تھے انقلاب کے مسائل، دینی مسائل اور اجتماعی مسائل کو ترجیح دینا آپ کی اہم خصوصیات میں سے تھا عوام ہر با عمل انسان کو پسند کرتی ہے۔

امام خمینی(رح) سے اتنی محبت کیوں

امام خمینی (رح)ایک با عمل انسان تھے آپ جو فرماتے تھے اس پرخود بھی عمل کرتے تھے انقلاب کے مسائل، دینی مسائل اور اجتماعی مسائل کو ترجیح دینا آپ کی اہم خصوصیات میں سے تھا ۔

ایسنا خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح)ایک با عمل انسان تھے آپ جو فرماتے تھے اس پرخود بھی عمل کرتے تھے انقلاب کے مسائل، دینی مسائل اور اجتماعی مسائل کو ترجیح دینا آپ کی اہم خصوصیات میں سے تھا عوام ہر با عمل انسان کو پسند کرتی ہے آج بھی ایران اور جہان میں لوگ امام خمینی(رح) سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

آج بھی آپ سے محبت کرنے والے ایسے بہت سےجوان اور نوجوان ہیں جنہوں نے صرف آپ کے بارے میں سنا ہے لیکن وہ بھی انھی لوگوں کی طرح امام خمینی(رح) کے عاشق ہیں جو اسلامی تحریک میں امام (رہ) کے ساتھ تھے اور آج بھی لوگ اسی طرح امام خمینی(رح) کے افکار پر عمل کر رہے ہیں جس طرح انقلاب کے دوران لوگ عمل کر رہے تھے۔

اس بارے میں لرستان میں موجود ولی فقیہ کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد میرعمادی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امام خمینی(رح) نے اسلام کو زندہ کیا ہے اور وہ اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتے تھے انہوں نے ہر کام اسلام اور دین کے لئے انجام دیا ہے جو بھی اسلام اور دین کے لئے کام کرے گا  وہ لوگوں کے دلوں کا محبوب بن جاے گا شاید امام (رہ) کا یہ عمل بھی ان سے محبت کرنے کی ایک وجہ ہو۔

رضا شاہ کی حاکمیت کے دوران ملک میں دین، اسلام قرآن اور پردے کا کوئی رواج نہیں تھا بلکہ ان سب کی جگہ ملک میں فساد ہی فساد تھا امام (رہ) آے اور انہوں نے ایک اسلامی حکومت قائم کر کے اسلامی قوانین کا نافذ کیا اور نماز جمعہ کو ایران میں زندہ کیا۔

آج ہم دیکھ رہے ہیں امریکی حکام  افغانستان، عراق، شام کی عوام  اور یہاں تک کے خود امریکی عوام  پر بھی ظلم  ستم کر رہے ہیں اسی وجہ سے امام خمینی(رح) امریکا کے دشمن تھے انہوں نے امریکا کو شیطان بزرگ کہا امام خمینی(رح) ایک بہادر انسان تھے جنہوں نے کبھی بھی سپر طاقتوں کی دھمکیوں کو اہمیت نہیں دی یہ شجاعت امام خمینی(رہ) کے محبوب ہونے کی دوسری وجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی(رح) نے بڑی سادگی سے زندگی بسر کی اور ہمیشہ اس کوشش میں تھے کہ ایک سادہ زندگی بسر کریں تاکہ تمام لوگوں کے لئے نمونہ عمل بنے جو انسان شھنشاھیت اور شان و شوکت کی زندگی بسر کرنا چاہتا ہے وہ لوگوں کے دلوں کا محبوب نہیں بن سکتا امام خمینی(رح) نے اپنی پوری زندگی سادگی میں بسر کی اور آپ نے ہمیشہ لوگوں کے مشوروں کو ترجیح دی ہے جو بات قابل قبول تھی اس کو مانا ہے جب آپ ایران آے اسلامی جمہوری کے آئین میں بھی لوگوں کی راے کو شامل کیا امام خمینی(رح) ہمیشہ حکام کو اس بات کی تاکید کرتے تھے کہ لوگوں کی مشکلات کو حل کریں تاکہ ان کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے یہ ساری وہ وجوہات ہیں جن کی بنا پر آج بھی عالمی سطح پر امام خمینی(رح) کے چاہنے والے موجود ہیں۔

ای میل کریں