ترکی میں امام خمینی(رح) نے سب سے پہلے کیا چیز تھیا کی تھی؟
جماران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 4 نومبر 1964 کو ترکی پہنچتے ہی سب سے پہلے امام خمینی(رح) نے مثنوی کی ایک جلد اور ترکی سیکھنے والی کتاب تھیا کی اور ترکی زبان سیکھنا شروع کی، تین دن بعد آپ نے ساواک کے کارندوں اور ترکی حکام کی نگرانی میں ایک گاڑی کے ذریعے شہر کے تفریحی مراکز کا دورہ کیا۔
اس دورے کے تین دن بعد بھی آپ نے نگرانی میں انقرہ شہر کے ہرانے حصہ،مساجد،استنبول شہر کے قدیمی میوزیم اور اتاترک کے فرمان سے شہید ہونے والے ترک کے چالیس علماء کے مزار کا دورہ کیا ساواک کے کارندوں نے آپ کو احساس کمتری کا احساس دلانے کے لئے آپ کو کورٹ اور ایک شبیب ٹوپی پہننے پر مجبور کیا امام خمینی(رح) نے کورٹ پہن لیا لیکن سر پر اس طرح کی ٹوپی رکھنے سے انکار کر دیا۔
12 نومبر 1964 یعنی جلاوطنی کے آٹھ دن بعد ساواک نے صحافیوں سے امام خمینی(رح) کی ملاقات کے ڈر سے آپ کو انقرہ شہر سے 460 کیلو میٹر دور دریاے مرمرہ کے نزدیک واقع شہر برسا میں لے گئے جہاں آپ کو شہر کے جنوب میں ایک عمارت میں رکھا گیا۔
تین مہینے بعد آپ کے بڑے فرزند مرحوم حاج آغا مصطفی(رہ) ترکی میں آپ کے پاس پہنچے امام خمینی(رح) نے سوچا شاید مصطفی نے صیہونیزم حکومت سے ترکی آنے کے لئے التماس کی ہو لیذا آپ نے اپنے فرزند سے پوچھا آپ خود آے ہیں یا آپ کو ایران چھوڑنے پر مجبور کیا گیا؟ جس کے جواب میں آغا مصطفی نے فرمایا مجھے زبردستی لاے ہیں۔