کربلا

عراق میں اہل سنت کی طرف سے زائرین اربعین کے لئے بہترین انتظامات

عراق میں اہل سنت کی طرف سے زائرین اربعین کے لئے بہترین انتظامات

عراق میں اہل سنت کی طرف سے زائرین اربعین  کے لئے بہترین انتظامات

عراق میں اربعین حسینی کے دوران ہر کوئی اپنے گھر کو زائرین امام حسین علیہ السلام کے لئے آمادہ کرنے میں مصروف رہتا ہے اس سال سامرا میں  اہل سنت بھائیوں کے پانچ موکب زائریں اربعین کی پذیرائی اور خدمت کر رہے ہیں۔

 عراقی عوام پورے سال زائرین امام حسین علیہ السلام کے استقبال کی تیاروں میں مصروف رہتی ہے اربعین حسینی میں شرکت کے لئے زائرین امام حسین علیہ السلام عراق کے مختلف شہروں سے پیدل کربلا معلی کی جانب سفر کرتے ہیں جبکہ بعض شہروں سے زائرین کو کربلا پہنچنے میں دو ہفتے بھی لگ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے زائرین نجف اشرف سے مشی شروع کرتے ہیں جس کی مسافت تقریبا 80 کیلو میٹر ہے جس کو زائریں تین دن میں طہ کرتے ہیں قابل بیان نکتہ یہ ہیکہ اس دوران وہاں کے مقیم افراد زائرین اربعین حسینی کے منتطر رہتے ہیں ہر کوئی  زائر امام حسین علیہ السلام  کو اپنا مہمان بنانے کی کوشش میں رہتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رہورٹ کے مطابق وہاں کے لوگ زائرین کے لئے مفت میں قیام اور طعام کا انتظام کرتے ہیں اور پورے راستے زائرین کے لئے موکب لگا رکھیں ہیں جن میں زائرین کے لئے قیام اور طعام کا انتظام رہتا ہے موکب کی سہولیات کے علاوہ لوگ اپنے گھروں میں بھی زائرین ابا عبداللہ علیہ السلام کی پذیرائی اور خدمت کرتے ہیں ہر کوئی  زائرین کو اپنے گھر  میں لے جاکر ان کے لئے بہترین قیام و طعام کے ساتھ ساتھ  خود زائرین کے کپڑوں کو دھو کر بہترین تحفوں کے ساتھ خدا حافظ کرتا ہے۔

واضح رہے عراق میں اہل سنت بھی اہل تشیع کی طرح زائرین اربعین حسینی کا استقبال کرتے ہیں اس سال سامرا میں  اہل سنت بھائیوں کے پانچ موکب زائریں اربعین کی پذیرائی اور خدمت کر رہے ہیں جبکہ ایرانیون کی جانب سے بھی سامرا مین زائرین اربعین کے لئے چھبیس موکب لگاے گئے ہیں۔

 اس درمیان عراق کے وزیرداخلہ زائرین کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کربلائے معلی پہنچے ہیں - یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے تیس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو زائرین حضرت سید الشہدا کی سیکورٹی اور ان کی جان کی سلامتی و حفاظت کے لئے تعینات کردیا گیا ہے جبکہ صوبہ کربلا کے مختلف علاقوں میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے بھی جوان  تعینات ہیں- دوسری طرف زائرین اربعین کی ایرانی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے اب تک تیرہ لاکھ سے زائد ایرانی زائرین زمینی سرحد سے عراق میں داخل ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایران کےمختلف شہروں سے روزانہ سو سے زائد ہوائی جہاز زائرین اربعین کو نجف اور بغداد پہنچا رہے ہیں-

ایران سے زمینی سرحد سے ایرانی زائرین کے علاوہ بڑی تعداد میں غیر ایرانی زائرین بھی اربعین حسینی میں شرکت کے لئے کربلائے معلی جارہے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانی زائرین کی ہے جو تفتان میرجاوہ سرحد سے ایران کے شہر زاہدان اور وہاں سے بسو‎ں کے ذریعے عراق کی سرحد تک پہنچائے جاتے ہیں ۔ زاہدان میں پاکستانی زائرین کے قیام کے لئے متعدد مراکز قائم کئے ہیں جہاں ان کے لئےتمام سہولتوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔زاہدان کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی پاکستان کے زائرین اربعین کی پذیرائی اور استراحت کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ سپاہ نیوز نے خبر دی ہے کہ پاسداران انقلاب کے کمانڈرانچیف ،جنرل محمد علی جعفری نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے نام خط میں لکھا ہے کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ایران کے راستے کربلائے معلی جانے والے پاکستانی زائرین کی پذیرائی اور انہیں ضروری سہولتیں فراہم کرنے پر پوری توجہ دی جائے ۔خرم شہر کے گورنر نے بتایا ہے کہ اب تک بیس ہزار سے زائد غیر ملکی زائرین اربعین ایران کے شلمچہ بارڈر سے عراق جاچکے ہیں

ای میل کریں