معاشرے کی خدمت کرنا ایک اہم اسلامی عبادت ہے:امام خمینی (رح)
کچھ لوگ کہ یہ سوچتے ہیں کہ عبادت صرف نماز پڑھنے اور روزہ رکھنے کا نام ہے اور کچھ لوگ اتنے غافل اور سخت دل ہو چکے ہیں کہ غریب انسان بھو ک کی وجہ سے ان کی آنکھوں کے سامنے جان دے دیتے ہیں لیکن ان لوگوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا جبکہ معاشرے کی خدمت کرنا ایک اہم اسلامی عبادت ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) ایک بیان میں فرماتے ہیں کچھ لوگ کہ یہ سوچتے ہیں کہ عبادت صرف نماز پڑھنے اور روزہ رکھنے کا نام ہے اور کچھ لوگ اتنے غافل اور سخت دل ہو چکے ہیں کہ غریب انسان بھو ک کی وجہ سے ان کی آنکھوں کے سامنے جان دے دیتے ہیں لیکن ان لوگوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا ۔
روایت میں موجود ہے کہ جب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا کہ سب سے پسندیدہ لوگ کون ہیں؟ آپ نے جواب میں فرمایا وہ شخص جس کے وجود سے دوسروں کو فائدہ ہو (بحار الانوار ج 2ص 164)
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں أنسَکُ النّاسِ نُسکاً أنصَحُهُم جَیباً وأسلَمُهُم قَلباً لِجَمیعِ المُسلِمینَ»؛(الکافی، ج2، ص163، ح2) سب سے بڑا عابد وہ ہے جو دوسروں کے ساتھ اچھا برتاو کرے اور اس کا دل تمام مسلمانوں کے لئے صاف ہو۔
ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کی پریشانیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے لہذا جو انسان اچھے اخلاق سے مزین ہونا چاہتا ہے وہ اپنے اندر ایک دردمند روح پیدا کرنے کی کوشش کرے اور پنے اندر سے غفلت ختم کر کے اپنے آپ کو ایک سماج، معاشرے اور دسروں کے کے لئے فائدہ مند ثابت کرے۔
امام خمینی (رح) فرماتے ہیں پر وردگار سے میری دعا ہیکہ ایران، اور ایرانی قوم کا ہر عمل رضایت الہی، اسلام اور اللہ کے بندوں کی خدمت کے لئے ہو امام (رہ) فرماتے ہیں اسلام اور خلق خدا کی خدمت کرنا بہت بڑی عبادت ہے ۔
بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) مسلمانوں کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں مسلمان جس ادارے میں بھی ہو جس مقام ہر بھی ہو اسے چاہیے کے اپنے ادارے اور مقام کو لوگوں کی خدمت کے ذریعے عبادتگاہ میں تبدیل کرے اور ہمیشہ مستضعفین کا خیال رکھیں یہ بہت بڑی عبادت ہے مجھے یقین ہے کہ آپ کواس عبادت میں کامیابی حاصل ہو گی۔
امام خمینی(رح) فرماتے ہیں اسلام جمہوریہ ایران اور ان لوگوں کی خدمت کرنا ایک عظیم عبادت ہے اور میری دعا ہیکہ خداوند کریم آپ کو اس عظیم عبادت کو انجام دینے کی توفیق دے کیوں کہ اس ملک کی خدمت کرنا گویا اللہ کی خدمت کرنا ہے یہ مملکت خدا کی مملکت ہے آپ ہمیشہ یہ کوشش کریں کہ آپ کا ہر کام قربۃ الی اللہ ہو جب آپ کا ہر کام اللہ کے لئے ہو گا اللہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔
امام خمینی(رح) انبیاء کی سیرت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں انبیاء اپنے آپ کو خادم مانتے تھے آپ کو بھی یہ سوچنا چاہیے کہ ہم اس دنیا میں اس معاشرہ اور لوگوں کی خدمت کے لئے آے ہیں اور انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے ہر عمل میں اس بات کا خیال رکھے کہ اس کے ہر کام کو خدا وند متعال دیکھ رہا ہےلہذا ہمیں لوگوں کے ساتھ اسلامی اور انسانی برتاو کرنا چاہیے ہمیں اپنے مومن بھائی کی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ قراں مجید نے بھی اس عمل پر کافی تاکید کی ہے اور ائمہ اطہار علیھم السلام کی عملی زندگی میں بھی یہ بات صاف دیکھائی دیتی ہے کہ ائمہ اطہار علیھم السلام نے ہمیشہ دوسروں کی مدد کی ہے اور کبھی بھی انسانوں میں فرق نہیں سمجھا۔