امریکی صدرٹرمپ دنیا کی ناقابل اعتماد شخصیت

امریکی صدرٹرمپ دنیا کی ناقابل اعتماد شخصیت

امریکی صدرٹرمپ دنیا کی ناقابل اعتماد شخصیت

 امریکی صدرٹرمپ دنیا کی ناقابل اعتماد شخصیت

امریکی ادارے کے عالمی سروے میں لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا کا سب سے ناقابل اعتماد اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کو سب سے قابل اعتماد رہنما قرار دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق رواں برس مئی سے اگست کے دوران غیر جانب دار امریکی تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے 25 ممالک کے 26 ہزار 112 افراد کی امریکی صدر، امریکی پالیسی اور دیگر عالمی رہنماؤں سے متعلق رائے جانی۔ 70 فیصد لوگوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

سروے کے منتظمین کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کو سب سے زیادہ قابل اعتماد لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ انجیلا مرکل پر 52 فیصد افراد نے اعتماد کا اظہار کیا۔

اس کے بعد نمبر آتا ہے چین کے صدر شی جن پنگ کا جن کو 34 فیصد اور تیسرے نمبر روس کے ولادی میر پوتن ہیں جنہیں 30 فیصد رائے دہندگان نے قابل اعتماد لیڈر کا ووٹ دیا تاہم امریکی صدر کو محض 27 فیصد افراد نے قابل اعتماد لیڈر جانا۔

اسی طرح امریکی صدر پر جرمنی کے 10 فیصد، فرانس 9 فیصد اور اسپین 7 اور میکسیکو کے 6 فیصد شہریوں نے اعتماد کا اظہار کیا لیکن حیران کن طور پر ٹرمپ کو سب سے زیادہ اسرائیل سے 69 فیصد لوگوں نے اعتماد کا ووٹ دیا۔

رائے دہی میں حصہ لینے والوں میں سے اکثریت نے امریکا کے مقابلے میں چین کو زیادہ اہم جانا تاہم ان کی خواہش تھی کہ امریکا اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے جیسا سابق دور میں تھا۔ رائے دہندگان کی اکثریت سمجھتی ہے کہ اوباما کے دور کے مقابلے میں موجودہ حکومت میں کافی کمزوریاں ہیں۔

سب سے زیادہ قابل اعتماد لیڈر سمجھی جانے والی انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی نفرت آمیز پالیسی سے اقوام متحدہ کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں امریکی صدر کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے اقدامات اقوام متحدہ کی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات اور رکن ممالک کے لیے منفی رویے سے اقوام متحدہ کو تباہ کرنے سے باز رہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی موجودگی اور کارکردگی پر سوال اٹھائے تھے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ اقوام متحدہ کو ختم کرنے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ اس پہلے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کے بعد عالمی سطح پر ٹرمپ کے اس عمل کی مذمت کی گئی تھی جس کے بعد امریکی صدر کو عوام نے امریکہ کا وحشی اور خطرناک صدر قرار دیا تھا ٹرمپ اپنی احمقانہ حرکتوں کی وجہ سے پہلے ہی پوری دنیا کے لئے متنفر شخصیت بنے ہوے ہیں اور آج دنیا کا کوئی بھی ملک امریکہ پراعتماد کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

 

ای میل کریں