میزائل

ایران کی اہواز کے سفاکانہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جوابی کاروائی

ایرانی سپاہ نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی دھمکی دی تھی

ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورسز کی جانب سے اہواز کے سفاکانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھیکانوں پر میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبے تعلقات عامہ نے اعلان کردیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب نے آج کی علی الصبح اہواز کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی جوابی کارروائی میں شام میں اہواز کے حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 6 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر کے ان کے ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے۔

ایرانی سپاہ فوری طور پر میزائل کے حملوں کے بعد 7 ڈرون طیارے کے ذریعے مکمل طور پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی بمباری کی۔

اس حملوں میں کئی درجن دہشت گرد اور ان کے سرغنہ ہلاک ہونے کے علاوہ دہشتگردوں کے ہتھیاروں کے گودام بھی تباہ ہو گئے۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے اہواز میں پیچھلے ہفتے ایران کی فوجی پریڈ پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد عام شہری شہید ہوگئے تھے جس میں 4 سالہ بچہ طاھا بھی شامل تھا۔

ایرانی سپاہ نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی جسے آج عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے۔

ای میل کریں