جھوٹ بولنا شراب پینے سے بد تر ہے: امام خمینی(رح)

جھوٹ بولنا شراب پینے سے بد تر ہے: امام خمینی(رح)

جھوٹ بولنے کے نقصانات زنا کے نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں

جھوٹ بولنا شراب پینے سے بد تر ہے: امام خمینی(رح)

امام خمینی (رہ) فرماتے ہیں جھوٹ بولنا شراب پینے سے بد تر ہے

پورٹل امام خمینی کی رپورٹ کے مطابق اماما خمینی (رح) فرماتے ہیں جھو ٹ بڑے گناہوں میں سے ایک ہے امام (رہ) نے ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ مصلحتا جھوٹ بولنا اس کی حرمت کو ختم نہیں کرتا۔

امام خمینی (رح) فرماتے ہیں جھوٹ بولنے والے کے لئے دنیا میں بہت نقصانات اور آخرت میں دردناک عذاب ہے امام (رہ) جھوٹ کی حرمت کو بیان کرتے ہوے فرماتے ہیں جھوٹ شراب پینے سے بدتر ہے ، جھوٹ ایمان کو خراب کر دیتا ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی فرماتے ہیں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ کیا مومن ڈرپوک ہو سکتا؟ فرمایا جی، سائل نے پھر پوچھا کیا مومن بخیل ہوسکتا ہے/ فرمایا جی۔ سائل نے پھر پوچھا کیا مومن جھوٹا ہو سکتا ہے؟ حضور نے فرمایا نہیں۔

واضح رہے کہ قرآن کریم نے بھی جھوٹ کو بڑے گناہوں میں شمار کیا ہے سورہ نحل میں ارشاد ہے اِنَّمَایَفْتَرِی الْکَذِ بُ الَّذِیْنَ لَایُوٴْمِنُوْنَ بِآیَاتِ اللّٰہِ (سورہ نحل ۱۶: آیت نمبر۱۰۵) جھوٹ بہتان تو بس وہی لوگ باندھا کرتے ہیں جو خدا کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے۔

اورسورئہ زُمر میں ارشاد ہے اَنَّاللّٰہَ لَا یَھْدِیْ مَنْ ھُوَکَذِبُ کَفَّارُ (سورہ زُمَر ۳۹: آیت نمبر ۳)  بے شک خدا جھوٹ اور بہت ناشکرے آدمی کو ہدایت نہیں دیتا۔

اسِی طرح چند دیگر آیتوں سے استفادہ ہوتا کہ جھوٹا شخص خدا کی لعنت کا مستحق ہے اور خدا اس سے غضب ناک رہتا ہے۔ مثلاً فَنَجْعَلْ لَٓعْنَةَاللّٰہِ عَلَی الْکاذِبِیْنَ (سورہ آ لِ عمران ۳: آیت نمبر ۶۱)  پھر ہم جھوٹوں پر خُدا کی لعنت کے لئے بددُعا کریں گے اور مثلاً اَنَّ لَعْنَةَاللّٰہِ عَلَیْہِ اِنَّ کَانَ مِنَ الْکاذبِیْنَ (سورہ نور ۲۴: آیت نمبر ۷)اور اس پر خدا کی لعنت ہو اگر وہ جھوٹوں میں سے ہے۔

 جھوٹ سترہواں ایسا گناہ جس کے کبیرہ ہونے کی صراحت موجود ہے شیخ انصاری علیہ الرّحمہ کتاب مکاسبِ محترمہ میں فرماتے ہیں: جھوٹ بولنا نہ صرف یہ کہ عقلی اعتبار سے یقینا حرام ہے، بلکہ تمام آسمانی ادیان، خصوصا ًاسلام کے لحاظ سے یہ حرام ہے نہ صرف قرآن ِمجید بلکہ احادیث اجماع اور عقل، ادلّہ اربعہ سے جھوٹ کا حرام ہونا ثابت ہے۔

فضل ابن شاذان نے حضرت امام علی رضا علیہ السَّلام سے جو گناہانِ کبیرہ کی فہرست نقل کی ہے اور اسِی طرح کی روایت اعمش نے امام جعفر صادق علیہ السَّلام سے جو نقل کی ہے، ان دونوں میں جھو ٹ کو صاف الفاظ میں گناہِ کبیرہ بتایا گیا ہے۔

حضرت رسولِ اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کا ارشاد ہے کہ اَلَآ اُخْبِرُکُمْ بأَکِبَرِالْکَبَآئِر: اَلْاِشْرَاکُ بِاللّٰہِ وَعُقُوْقُ الْوَالِدَیْنِ وَقَوْلُ الزُّوْر (وسائل الشیعہ)  آگاہ ہوجاوٴ، مَیں تمھیں گناہانِ کبیرہ میں سے سب سے بڑے گناہوں کو بتاتا ہوں: کسی کو خدا کا شریک قرار دینا، والدین کے ذریعے عاق ہوجانا، اور جھوٹ بولنا۔

اور حضرت امام حسن عسکری علیہ السَّلام سے مروی ہے کہ بجُعِلَتِ الْخَبَآئِثُ کُلّھَافَیْ بَیْتٍ وَّاحِدٍ وَجُعِلَ مِفْتَاحُھَا الْکِذْبَ

تمام برائیاں ایک کمرے میں مقفّل ہیں اور اسکی چابی جھوٹ ہے۔

حضرت رسولِ خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے فرمایا : اِنَّ الْمُوٴْمِنَ اِذَاکَذِبَ بِغَیْرِ عُذْرٍ لَعَنَہ سَبْعُوْنَ اَلْفَ مَلَکٍ  مومن جب بغیر کسی عذر کے جھوٹ بولتا ہے تو اس پر ستّر ہزار فرشتے لعنت بھیجتے ہیں  وَخَرَجَ مِنْ قِلْبِہ نَتِنُ حتّٰی یَبْلُغَ الْعَرْشاور اس کے دِل سے ایسی سخت بدبو اٹھتی ہے جو عرش تک پہنچتی ہے وَکَتَبَ اللّٰہُ عَلَیْہِ بِتْلِکَ الْکِذْبَةِسَبْعِیْنَ زِنْیَةً اَھْوَنُھَا کَمَنْ زَنیٰ بِاُمِّہ (کتاب مستدرک الوسائل)  اور اس ایک جھوٹ کے سبب سے خدا اس کے لئے ستّر مرتبہ زنا کرنے کے برابر کا گناہ لکھ دیتا ہے۔ اور وہ بھی ایسے زنا جن میں سے معمولی ترین زنا، ماں کے ساتھ (نعوذ بالله)ہو۔

بے شک کوئی گناہ اتنا بڑا نہیں ہے جتناکہ جھوٹ ہے۔ ظاہر ہے کہ جھوٹ کے نقصانات زنا کے نقصانات سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ بعض جھوٹ ایسے ہوتے ہیں جو دو قبیلوں اور دو قوموں کو آپس میں لڑوا دیتے ہیں ۔ بعض جھوٹ ایسے ہوتے ہیں جو بے شمار جانوں اور ان گنت عصمتوں کو ضائع کردیتے ہیں یاکم ازکم مالی نقصان کا اور انسانی اصولوں کی پامالی کا سبب بنتے ہیں۔ بعض جھوٹ ایسے ہوتے ہیں جو خدا اور رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ) اور آئمہ ومعصومین (علیہم السلام) پر باندھے جاتے ہیں ۔ ظاہر ایسے جھوٹ بدترین گناہ ہیں ۔ بعض جھوٹی گواہیاں بے گناہ آدمیوں کو سولی پر چڑھا دیتی ہیں اور کئی گھرانے تباہ کردیتی ہیں اسی لئے ایک روایت میں ہے اَلْکِذْبُ شَرُّمِّنَ الشَّرَابِ  جھوٹ شراب سے زیادہ بڑی بُرائی ہے۔

گناہ کی مذمت اور اس کے نقصانات سے متعلق کئی آیت و روایات موجود ہیں امام خمینی(رح) اختصار کے ساتھ فرماتے ہیں جھوٹ سود خوری سے بدتر اور جھوٹ بولنے کے نقصانات زنا کے نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں۔

 

ای میل کریں