یادگار امام خمینی حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین خمینی کی اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورت کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں ایران کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔
امام خمینی(رح) کے پوتے نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے :
انا للہ و انا والیہ راجعون۔
اہواز میں ہمارے عزیزوں کی شہادت سے سب کے دل دکھی ہیں
انہوں نے کہا آج ایسا کوئی شخص نہیں جو ان بے گناہوں کی شہادت پر دکھی و غمزدہ نہ ہو اور اپنے ملک کے دشمنوں پر دلی طور پر لعنت نہ بھیج رہا ہو خداوند متعال ان شہیدوں پر اپنی رحمات نازل فرماے اور لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرماے۔
واضح رہے کہ آج صبح ایران کے شہر اہواز میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے فوجی پریڈ ہو رہی تھی جس دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا جس میں ابھی تک 25 افراد شہیداور سپاہ پاسداران کے ٫ 22زخمی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اہواز میں فوجی پریڈ پردہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سپاہ پاسداران کے متعدد اہلکار شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔
اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشت گردوں کا حملہ، سپاہ پاسداران کے 20 اہلکار شہید اور 22زخمی+ تصاویر
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اہوازمیں فوجی پریڈ پردہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں میں سپاہ پاسداران کے متعدد اہلکار شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خوزستان کے مرکزی شہراھواز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پرنامعلوم افراد نے حملہ کرکے سپاہ پاسداران کے 20 اہلکار شہید اور22 زخمی ہوگئے ہیں۔
اہواز شہر میں دہشت گردوں نے عمارت کے پچھلے حصے سے ہفتہ دفاع مقدس کے حوالے سے ہونے والی فوجی پریڈ پر فائرنگ کی ہے۔
ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے اھواز میں صبح 8:30 پر مسلح افواج نے شاندار پریڈ کا آغاز کیا، ادھا گھنٹہ بعد دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں سپاہ پاسداران انقلاب کے20 اہلکار جام شہادت نوش کرگئے ہیں اور 22 اہلکارزخمی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری طور پر جوابی کارروائی کی گئی۔ ملزمان اور فورسز کے درمیان جھڑپ تقریبا 10 منٹ تک جاری رہی۔ سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ادہر سوریہ کے صدر پوتین نے بھی اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے روسی صدارتی محل کی جانب سے جاری ایک بیان میں ایران کے شہر اہواز پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔روسی صدر نے اپنے پیغام میں ایران اور روس کے درمیان دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تاکید کی ہے اس پاکستان، عراق، الجزائر اور سوریہ نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے