امام خمینی (رح) ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے لئے بلند بلند گریہ کرتے تھے
مرثیہ خوان آتے اور امام خمینی(رح) کی موجودگی میں مرثیہ پڑھتے تھے امام بھی بہت زیادہ گریہ کرتے تھے۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی انصاری کرمانی جو کئی سال تک امام رہ کے ساتھ جماران میں عزاداری کرتے رہے ہیں فرماتے ہیں امام (رہ) ایام عزاء میں پابندی کے ساتھ خاص کر روز عاشورا کو مجلس عزاء منعود کرتے تھے اور معمولا قدیمی نوحہ خوانوں کو دعوت دیتے تھے نوحہ خوان آتے اور امام خمینی(رح) کی موجودگی میں مرثیہ پڑھتے تھے امام بھی بہت زیادہ گریہ کرتے تھے۔
نوحہ خوان ہمیشہ امام (رہ) کی جسمانی وضیعت کی وجہ سے کوشش کرتے تھے کہ کم پڑھیں کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ امام کس قدر اہل بیت علیھم السلام سے محبت کرتے ہیں ممکن ہے ذکر مصائب سے امام (رہ) کی صحت خراب ہوجاے اس عرصہ میں بھی امام بلند بلند گریہ کرتھے تھے۔