ارنا - ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا ہے کہ مملکت اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی بہادر قوم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف کھڑے ہو کر بڑی طاقتوں کے غصے سے خوفزدہ ہوئے بغیر اپنی صلاحیتوں پر انحصار کرکے این قوتوں کو شکست دے سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے اتوار کے روز ایران کی شمالی بندرگاہ نوشہر میں امام خمینی (رح) میرین سائنسز یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے دنیا کے مختلف علاقے بالخصوص مغربی ایشیا میں بدامنی کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ کی قیادت میں سامراجی حکومتیں اپنے مفادات کی فراہمی کے لئے علاقے میں جنگ اور دہشتگردی سرگرمیوں کے لئے سازش کر رہی ہیں اور بدقسمتی سے بعض علاقائی ممالک ان کی مدد کرتے ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے سامراجیوں کی جانب سے قوموں کو ڈرانے کے لئے دھمکیاں دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر کوئی قوم ان کے ایسے طریقوں سے خوفزدہ نہ ہوئے اور ہمت، اعتماد اور اپنی صلاحیتوں کے ساتھ حق کے راستے پر قدم اٹھائے تو بڑی طاقتوں کو شکست دے گی۔
ایرانی سپریم لیڈر نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اس حقیقت کا واضح ماڈل قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ گزشتہ 40 سالوں سے ہمارا ملک امریکہ اور ان کے اتحادی ممالک کی سازشوں کا شکار ہے مگر ہم نے اب سامراجیوں کے ظالمانہ اقدامات کے باوجود علاقے میں امریکہ کی سازشوں کو شکست دے دیا ہے۔
قائد انقلاب نے فرمایا کہ شام، عراق اور لبنان امریکہ کی علاقائی شکستوں میں سے ایک ہے جو سب اللہ تعالی کی طاقت کی علامت ہے۔