نجف کے وہ متعہد علماء کہ جو شاہ ایران کی خفیہ ایجنسیوں کے نوٹس میں نہیں تھے، وہ ہر سال ایک دو مرتبہ ایران آیا کرتے تھے، یہ علماء ایران آنے سے پہلے، حضرت امام (رح) کی بارگاہ میں حاضر ہوتے، اور آپ کے پیغامات اور خطوط کو ایران پہنچایا کرتے تھے۔ واپسی پر ایرانیوں کے خطوط اور پیغامات کو امام (رح) کے پاس لے جاتے اور اس طرح امام (رح) اور ایرانی قوم کے درمیان ایک بہترین رابطہ برقرار رہتا۔