جہاں پر امام خمینی (رح) کو دشمن کا سختی سے مقابلہ کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی تو اس وقت آپ ایک اعلانیہ صادر فرماتے تھے۔ اس طرح آپ لوگوں کو مزید متحرک کیا کرتے تھے، اور شاہ کے خلاف قیام کرنے میں تشویق دلوایا کرتے تھے۔ یہ اعلانیہ (پوسٹر) مختلف طریقوں سے ایران میں ارسان کیا جاتا تو کتابوں میں رکھ کر یا پھر لوگوں کے لباسوں میں مخفی کرکے ایران میں پہچایا جاتا اور اس کے بعد دست بدست لوگوں میں بانٹا جاتا۔