انقلاب ایران کے خلاف اخباروں میں لکھے گئے، کالم پڑھ کر ہم نے سوچا کہ ہم بالکل تنہا ہیں اور ہماری دشمنوں کا حملہ بھی ہمارے خلاف سخت ہے جب کہ انقلاب بھی ابھی تک اپنے ابتدائی ایام میں ہے۔ لہذا وہ ایسے ایام تھے کہ جب ساری فضا ہمارے خلاف تھی۔ ضد انقلاب طاقتوں کے اشاروں پر چھوٹی چھوٹی تحریکیں اور تنظیمیں، انقلاب کے خلاف سینکڑوں کالم اور میگزین منتشر کر چکی تھیں اور اس طرح مسلسل ہم پر تہمتیں لگائی جارہی تھیں۔
لہذا ہم نے اس صورتحال کے بارے میں امام خمینی (رح) سے عرض کی کہ آغا ہم بہت دباؤ میں زندگی گزار رہے ہیں اس پر امام (رح) نے فرمایا:
زمانہ حال اور مستقبل میں صرف وہی شخص کامیاب ہے کہ جسے عوامی حمایت حاصل ہوگی۔ اور جو شخص عوام اور اپنے درمیان فاصلے ایجاد کرلے گا وہ یقینا ہلاک ہوجائے گا لہذا آپ جائیں اور لوگوں میں گھل مل کر اور ان کے شانہ بشانہ ترقی کی منازل طے کریں۔
پا به پای آفتاب، ج 4، ص 173