ایک مرتبہ امام خمینی (رح) کے ساتھ ہم بہشت زہراکی جانب جارہے تھے اور جب ہم تہران کے جنوب و فقراء نشین علاقہ میں داخل ہوئے تو امام خمینی (رح) نے غرباء کی جھونپڑیوں کو دیکھتے ہی احمد آقا سے فرمایا: یہ کون سا علاقہ ہے؟ البتہ راستے میں بھی وہ مسلسل سوال کررہے تھے کہ یہ کون سی سڑک ہے اور وہ کون سا محلہ ہے؟ اور احمد آقا بھی مسلسل جواب دے رہے تھےیا وہ مجھ سے سوال کرتے تھے ۔ وہیں امامؒ نے فرمایا: مجھے ان لوگوں سے کام ہے اور انہیں مجھ سے بھی کام ہے۔