اک مجاہد، ایک رہبر اک امام / حشر تک زندہ رہے گا جس کا نام
ملت اسلامیہ کو دے گیا ہے یہ پیام / زندگی جہدِ مسلسل کا ہے نام
گُمرہی تھی بہت آگہی دے گیا / تیرگی تھی بہت روشنی دے گیا
مُضمحل حوصلوں کو دیئے ولولے / ابلِ ایران کو زندگی دے گیا
رہبرِ وقت، ترے عزم مکمّل کو سلام / تیری آواز نے زنجیرِ غلام کاٹی
اہلِ ایران کے خوابوں کو حقیقت دیکر / اپنے افکار و خیالات کی دولت بخشی