علمی رقابت

علمی رقابت

فکر بشر کو کمال تک پہنچایا ہے

امام خمینی (رح) ہمیشہ دوران تدریس، ان گذشتہ بزرگان سے کہ جنہوں نے فکر بشر کو کمال تک پہنچایا ہے نہایت استفادہ کرتے ان کے بیان کردہ مفاہی و مطالب کو فصاحت و بلاغت کے ساتھ بیان کرنے اور متعلمین کو سمجھانے میں ہمیشہ موفق رہتے۔ شاگردان، دوستان اور ہمارے گروہ کے باقی افراد سب کے سب آپ کے دروس میں شرکت کرتے اور آپ کے محضر سے ایسا روحانی اور معنوی رزق پاتے کہ جس سے ان کا ایمان اور بھی مضبوط ہوجاتا اور جس طرح آپ خود علمی شخصیتوں سے علمی رقابت کے قائل تھے اسی طرح اپنے شاگردوں میں بھی یہ شجاعت پیدا کرنے کے خواہش مند تھے اس لئے آپ اکثر فرماتے تھے:

"ہمارے استاد فرمایا کرتے تھے، جب آپ میری بحث کو لکھ لیا کریں تو صفحہ کے آخر پر کچھ نہ کچھ اپنی طرف سے اظہار خیال ضرور کریں، اگر چہ وہ ایک بیہودہ جملہ ہی کیوں نہ ہو کیونکہ میں یہ جان لوں کہ تم نے اپنی رائے دی ہے۔"

امام (رح) ہمیشہ یہ فرمایا کرتے تھے: جہاں علمی بحث و مباحثہ کا مقام ہو وہاں اپنی فکر کو آزاد رکھیں اور فقط یہی نہ کہتے رہیں کہ استاد نے یوں فرمایا تھا۔ استاد نے جو کچھ فرمایا تھا وہ اپنی جگہ پر درست ہے! لیکن اب تم خود اپنی فکر سے کام لو اور اپنی رائے اور نظر دو۔

پابہ پای آفتاب، ج 3، ص 39

ای میل کریں