مشرق وسطی میں دوبارہ مسجدیں تعمیر کرنا شروع کیں اور بے دینوں کی روح میں اسلام دوبارہ زندہ ہوگیا ۔ صرف دس سال گذرے لیکن اسلامی آیڈیا لوجی دوبارہ جہان اسلام کو ملی ۔ جب میں اپنے اردگرد لوگوں اور ان کی زندگی پر نظر دوڑاتا ہوں تو مجھے امام خمینی(رح) کی شکل میں بلندترین مرتبہ پر فائز مفکر سے تعجب ہوتاہے کہ انہوں نے ان تمام واقعات کی پیشین گوئی کر رکھی تھی اور یہ نکتہ نگاہ میرے لئے کافی دلچسپ ہے کہ حق امام خمینی(رح) کے ساتھ تھا گوربا چف کے ساتھ نہیں ۔ ان میں سے ہر ایک معنوی اور فلسفی مبانی پر تکیہ کئے ہوا تھا گورباچف نے مارکس اور لنین کے مبانی پر تکیہ کیا ہوا تھا ، امام خمینی(رح) نے قرآن اور حضرت محمدؐ پر ۔ گورباچف مادیت پر متکی تھا اور امام خمینی(رح) کے سامنے روح لاالہَ الا اللہ اور محمد رسول اللہ تھی جن پر وہ متکی تھے۔جبکہ کمیونیزم ہر گز یہ یقین نہیں کرسکتا لیکن تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ تاریخ پیدائش عالم الوہیت ہے۔