(عباس مہری جو کہ کویت میں امام خمینی (رح) کے میزبان کی حیثیت سے کویت باڈر پر آپ کے استقبال کے لئے آئے تھے)
میں نے امام خمینی (رح) سے کہا کہ میں جاتا ہوں اور ان سپاہیوں سے بات کرتا ہوں؟ لیکن امام (رح) نے فرمایا:
ہرگز نہیں! مجھے اچھا نہیں لگتا کہ ہم اپنی عزت کو ان دوٹکے کے نوکروں کے ہاتھوں بیچیں؟ ہم واپس چلے جائیں گے ہمارے ساتھ ہمارا خدا ہے۔
امام خمینی (رح) نے میری بے بسی اور غصے کو درک کرلیا اور واپس جاتے وقت مجھے دو تین کلموں میں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:
آپ زیادہ ناراض نہ ہوں کیونکہ ہمارے امور کی باگ ڈور خود ہمارے اپنے ہاتھوں میں نہیں ہے۔ ہم نے اپنے امور کو خدا پر چھوڑا ہوا ہے۔ لہذا جو کچھ وہ ہمارے لئے چاہے اسی میں ہماری بھلائی ہے۔
سرگذشت ہای ویژہ، ج 6، ص 162