مجھے یاد ہے وہ وقت جب امام خمینی (رح) کی زندگی کے آخری سالوں میں عید سعید مبعث رسول (ص) کی مناسبت سے ایک پروگرام کروایا جارہا تھا تا کہ مستکبرین جہان کو سیرت رسول (ص) سے آشنا کیا جائے اس موقع پر امام (رح) نے فرمایا:
سب کے سب اسلام شناس بن گئے ہیں اور اب اس قدر اسلامی مسائل کے بارے میں اظہار نظر کرنے لگے ہیں کہ مجھے ڈر ہے کہیں کتاب "عروة الوثقی" (کوئی فقہی کتاب) پر حاشیہ ہی نہ لکھ ڈالیں۔
امام کی اس بات کے اختتام پر اس قدر ہنسی کی آواز بلند ہوئی کہ پورے جلسہ پر چھا گئی۔