دستان گویا بولتے ہاتھ ایرانی گروپ کی پرفارمینس

دستان گویا بولتے ہاتھ ایرانی گروپ کی پرفارمینس

اسلامی انقلاب کی ۳۹ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران، راولپنڈی میں شاندار تقریب۔

اسلامی انقلاب کی ۳۹ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران، راولپنڈی میں شاندار تقریب۔

راولپنڈی خانہ فرہنگ ویب سائٹ کے مطابق، اسلامی انقلاب ایران کی 39ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران راولپنڈی نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے خصوصی بچوں کا پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں ایران کے خصوصی بچوں کے گروپ، دستان گویا نے زبردست پرفارمینس دی۔ اس موقع پر پاکستانی سکولوں کے خصوصی بچوں نے بھی پرفارمینس پیش کی جس کا مقصد محبت و امن تھا۔

عکس ‏خانه فرهنگ ایران راولپنڈی‏
تلاوت قرآن کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ایرانی گروپ نے ایران کے صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے علاقائی لباس اور موسیقی و ثقافت کو نمایاں بنایا۔

علی آقا نوری ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی نے سالگرہ انقلاب اسلامی ایران کی مبارک باد پیش کی۔ خانم ناھید منظور نے خانہ فرہنگ کی ثقافتی خدمات اور آرٹس کونسل کے ساتھ دوستانہ روابط کا ذکر کرتے ہوئے سالگرہ انقلاب ایران کی مبارک باد پیش کی۔ پاکستان و ایران کے درمیاں دوستی و محبت کے رشتوں کو پروان دینے کی ضرورت پر روز دیا۔

عکس ‏خانه فرهنگ ایران راولپنڈی‏

پروگرام کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر جمال ناصر نے انقلاب اسلامی ایران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رہبر انقلاب امام خمینی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ ایرانی عوام اور امام خمینی کی بے لوث قیادت کا ثمر ہے۔

ڈاکٹر ناصر جمال نے دورہ ایران کے حوالے سے کہا کہ وہاں انسانی حقوق اور اسلامی قوانین کو خوبصورتی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔ وہاں خواتین نے ترقی کے ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لیا۔

سماعت و گویائی سے محروم بچوں نے محنت کے ساتھ تیاری کی اور پاکستانی بچوں کو بھی ایسے ثقافتی پروگراموں میں حصہ لینا چاہیے۔

عکس ‏خانه فرهنگ ایران راولپنڈی‏

ای میل کریں