اسلامی انقلاب کا کمال

امام خمینی (رح) کے بیان میں ایران کے اسلامی انقلاب کا کمال-1

پہلا مجموعہ

- انقلاب اسلامی: مظلومین کو اطمینان اور مستکبرین کو وحشت

جہوری اسلامی ایران نے یہ ہنر دکھایا ہے کہ عظیم خیالی بتوں کو توڑڈالا اور مظلوموں کے دلوں سے خوف و ہراس کو نکال کر ظالموں کے دلوں میں ڈال دیا ہے اور یہ خود ہی ایک بے سہارا قوم کے لئے ایک معجزہ ہے جو خدا کی قدرت سے محقق ہوا ہے۔

(صحیفہ امام، ج 18، ص 329)

 

- انقلاب اسلامی: مسلمانوں کے دلوں میں نور اور امید کی کرن

خدا کا شکر ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے دنیا کے مسلمانوں کے لئے نور اور امید کی لہر دوڑائی ہے اور آگے بڑھتے ہوں۔ ان حوادث کی گرج اور بجلی نے تمام مستکبرین کے سروں پر موت اور نابودی کا پیغام دیا ہے۔

(صحیفہ امام، ج 21، ص 90)

 

- انقلاب اسلامی: دنیا کی کمزور اقوال کے لئے نمونہ

خداوند عالم نے ہم پر احسان کیا اور استکباری حکومت کو اپنے قوی ہاتھ کہ ؛مستضعفین کی قدرت ہے؛ سے لپیٹ کر ہماری عظیم ملت کو کمزور اقوام کا رہنما اور پیشوا بنایا ہے۔

(صحیفہ امام، ج 6، ص 452)

 

- انقلاب اسلامی: دنیا کے آزاد مسلمانوں کا حامی اور پناہ گاہ

ہم اعلان کرتے ہیں کہ جمہوری اسلامی ایران ابد الآباد تک دنیا کے آزاد مسلمانوں کی حامی اور پناہ گاہ ہے اور ملک ایران این فوجی قلعہ اور اٹل حصار کے عنوان سے اسلامی سپاہیوں کی ضرورت پوری کرتا ہے اور انہیں اسلام کے اعتقادی اور تربیتی اصول اور اسی طرح کفر و شرک کے خلاف مقابلہ کی روش اور اصول سے آشنا کرتا هے۔

(صحیفہ امام، ج 21، ص 91)

 

- انقلاب اسلامی: تمام کمزور اقوام کے اندر مستکبرین کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیا

آپ نے اس مدت میں انقلاب اور قیام کیا ہے خود تمہیں یقین آیا اور کمزور حکومتوں اور اقوام کو بھی یقین دلایا کہ دنیا کا خون چوسنے والے امریکہ اور روس کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

(صحیفہ امام، ج 14، ص 307)

 

- انقلاب اسلامی: امت مسلمہ کی بیداری اور اتحاد کا سرچشمہ

خدا کا شکر ہے کہ اس حاصل ہوئی کہ سارے کے سارے بیدار ہوگئے اور سب متحد اور منظم ہوگئے۔

(صحیفہ امام، ج 8، ص 459)

ای میل کریں