ابنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق: انقلاب اسلامی کی انتالیسویں سالگرہ اور عشرہ فجر کے مبارک ایام کی مناسبت سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل، عہدیداران اور کارکنان نے اہل بیت(ع) یونیورسٹی کے اساتذہ اور طالبعلموں کے ہمراہ سنیچر کے روز حرم امام خمینی(رہ) پر حاضری دے کر انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کے ساتھ تجدید عہد کیا۔
اس پروگرام میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے ایام فاطمیہ(س) کی مناسبت سے تسلیت اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ایام کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: خداوند عالم کا شکرگزار ہیں کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں توفیق عنایت کی کہ ہم بانی انقلاب اسلامی کی بارگاہ میں حاضر ہو سکیں اور ان کے تئیں اپنی محبت، وفاداری اور خلوص کا اظہار کریں اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کے ساتھ بھی تجدید بیعت کریں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے حرم امام خمینی(رہ) کی معنوی برکتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سیاسی مسائل اور تشکیل حکومت کے مسئلہ کے علاوہ وہ عظمت و مقام جو امام نے ہمیں تحفہ دیا اور اسلام و مذہب اہل بیت(ع) کو حیات نو دی اس عنوان سے بھی اولیائے خدا کہ امام خمینی(رہ) یقینا اولیائے الہی میں سے ایک ہیں کی بارگاہ میں عرض ادب کرنا الہی توفیقات میں سے ایک ہے۔
انہوں نے امام سے حاصل کئے ایک عملی درس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: میں ان پہلے افراد میں سے ایک تھا جنہوں نے عراق میں امام کے وارد ہونے کے ابتدائی دنوں میں کاظمین میں آپ سے ملاقات کی اور میری کاظمین و سامراء کی پہلی زیارت امام راحل کے ہمراہ تھی۔ امام نے ائمہ طاہرین(ع) کی زیارت کے بعد بزرگ علماء؛ شیخ مفید، خواجہ نصیر الدین طوسی، سید مرتضیٰ، سید رضی وغیرہ کی زیارت کی۔ امام نے زیارت اور فاتحہ خوانی کے بعد آسمان کی طرف ہاتھ بلند کئے اور ائمہ طاہرین(ع) کی قبروں کی طرح علماء کی قبروں پر بھی اللہ سے دعا مانگی۔ اور ہمیں یہ درس دیا کہ اولیائے الہی کی قبروں پر اللہ سے دعا مانگنا بھی ایک ایسی توفیق ہے جو ہرکس و ناکس کو نصیب نہیں ہوتی۔ انسان کو چاہیے کہ اولیائے الہی کی قبروں کے پاس رحمت اور مغفرت کی دعا کرے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے جوانوں اور اہل بیت(ع) یونیورسٹی کے طالبعلموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی اور حضرت امام خمینی (رہ) کے افکار نے عالم اسلام کے علاوہ دوسرے ملکوں پر بہت گہرا اثر چھوڑا ہے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد تاحال ایک ارب مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے سو ملین سے زیادہ شیعوں اور اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں میں اضافہ ہوا، یہ احیائے دین کی وہ موج ہے جو امام خمینی(رہ) نے وجود میں لائی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے آخر میں کہا: خداوند عالم کے قرآن میں ارشاد کے مطابق، جو توفیقات امام خمینی (رہ) کو حاصل ہوئیں وہ اس وجہ سے تھیں کہ انہوں نے خدا کے لیے قیام کیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اسلامی انقلاب، دین کا احیاء اور مذہب اہل بیت(ع) کی ترویج امام خامنہ ای کی رہبری میں امام زمانہ(عج) کے قیام تک جاری و ساری رہے۔