امام خمینی: اگر کوئی عالم فاسد ہوگیا تو عالم فاسد ہوجائےگا۔
آپ سب علماء کا جز ہیں اور اگر خدا نخواستہ فاسد ہوگئے، عالَم فاسد ہوجائےگا اور صالح رہیں گے تو عالَم کی اصلاح ہوگی۔
کتنا اچھا ڈاکٹر تیار ہوا ہے طب کے اعتبار سے نہایت ماہر ہے لیکن چونکہ اخلاق کے اعتبار سے صفر ہے مہذب نہیں ہے... یہ ڈاکٹر مریض کو پریشان کرتا ہے۔
یہ ملا تو بہت اچھا ہے نہایت سمجھدار آدمی ہے کتاب اور سنت کو بہت اچھے سے سمجھتا ہے۔ لیکن اگر تقوی اس کے پاس نہ ہو یہی کتاب و سنت لوگوں کی گمراہی کا سبب بن جاتی ہے۔
میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ نے خدمت کرنے کا احساس اپنے اندر پیدا کیا ہے اور یہ خدمتیں یقینا گراں قیمت ہیں لیکن یونیورسٹی کے اندر بنیادی چیز کچھ اور ہے۔
علماء اور یونیورسٹی والے سب ایک ہی راستے پر ہیں اور ان دونوں طبقوں کی ذمہ داری دوسروں سے کئی گناہ زیادہ ہے۔
جیسا کہ ان کا پیشہ بھی با شرف ہے اس لئے کہ اگر روحانی اور اساتید یونیورسٹی کے پیشہ پر ٹھیک سے عمل کیا جائے تو انسان وجود میں آتے ہیں۔ یہی وجہ ہےکہ یہ مشغلہ انبیاء کا مشغلہ رہا ہے۔ تمام انبیاء انسان بنانے کےلئے مبعوث ہوئے، قرآن انسان سازی کی کتاب ہے۔ یہ پیشہ ایک نہایت با شرف پیشہ ہے اور ذمہ داری کو بھی دو چنداں کر دیتا ہے۔ اس لئےکہ ان دو درسگاہوں حوزہ اور یونیورسٹی میں وہ تمام چیزیں تشکیل پاتی ہیں اور وجود میں آتی ہیں جن کی ملک کو ضرورت ہے۔