عالم خواب

عالم خواب

امام خمینی(رح) ان کے احترام میں کھڑے ہوگئے ہیں

1973ء سے 1975ء تک، میں شاہ کا قیدی تھا۔ اور اس زمانے مجھ سے بہت زیادہ پوچھ گچھ ہورہی تھی۔ تفتیش کے دوران وہ میری آنکھیں باندھ دیا کرتے اور پھر اسی حالت میں چھوڑ کر چلے جاتے تھے۔ انہی ایام میں ایک رات میری حالت بہت خراب تھی اور مصیبت کے اس عالم میں مجھے نیند آگئی۔ عالم خواب میں، میں نے دیکھا کہ ایک مجلس ہورہی اور امام خمینی (رح) وہاں پر تقریر کر رہے ہیں اور اس مجلس میں بہت سارے علماء بھی تشریف فرما ہیں۔ اچانک میں نے دیکھا کہ ایک سید زادہ، اس مجلس میں تشریف لائے ہیں اور امام  خمینی(رح) ان کے احترام میں کھڑے ہوگئے ہیں اور تین مرتبہ فرمایا ہے: الامان الامان الامان یا صاحب الزمان(عج)۔

پا به پای آفتاب، ج 3، ص 17

ای میل کریں