قبلہ اول کے تحفظ کےلئے مسلم امہ کا بچہ بچہ کٹ مرنے کےلئے تیار ہے۔
لیاقت باغ راولپنڈی میں جماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام "تحفظ بیت المقدس کانفرنس" منعقد ہوئی جبکہ کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی شرکت کی اور انہوں نے اس موقع پر مولانا سمیع الحق کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سب کو بیت المقدس کے مسئلے پر اکٹھا کیا۔
دفاع پاکستان کے مرکزی قائدین نے بیت المقدس و کشمیر کی آزادی، ناموس رسالت اور ختم نبوت کے تحفظ کےلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا اور کہا: بیت المقدس اور حرمین شریفین امت مسلمہ کے دل ہیں۔
مقررین نے کہا کہ امریکہ سازشوں سے باز نہ آیا تو اس کی سپرمیسی بیت المقدس میں دفن ہو جائےگی۔ ملک کے کونے کونے میں جاکر اہل پاکستان کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں گے۔ 2018ء کشمیر کے نام کرتے ہیں۔ نواز شریف، ختم نبوت کےخلاف سازش کے ذمہ دار ہیں۔ وہ اللہ کی پکڑ کا شکار ہوئے ہیں، عدلیہ اور اداروں کےخلاف کھلی بیان بازی ختم کی جائے۔ عقیدہ ختم نبوت کےخلاف سازشیں کرنیوالوں کی سیاست جلد دفن ہونے والی ہے۔ پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے۔
دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا کہ حکمران بیت المقدس کی آزادی کےلئے جہاد کا اعلان کریں اور ہم پورے ملک کے کونے کونے میں جائیں گے اور پاکستانی قوم کو متحد و بیدار کریں گے۔ امریکہ و یورپ عقیدہ ختم نبوت کےخلاف سازشیں کر رہے ہیں اور حکمرانوں پر دباو ڈال رہے ہیں۔ ناموس رسالت کےخلاف بھی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ بیرونی قوتیں چاہتی ہیں کہ ہم جس قدر مرضی توہین آمیز اقدامات کریں، مسلمان خاموش رہیں!!
ذرائع کے مطابق، حافظ محمد سعید نے کہا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل پوری دنیا کے امن کو تباہ کر رہے ہیں۔ یہودیوں کی خصلت ہےکہ وہ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں اور قتل و غارتگری کی سازشیں کرتے ہیں۔ ہزاروں سال کی تاریخ اس بات پر شاہد ہےکہ یہودیوں کی سازشوں سے ہمیشہ دنیا کی امن و سلامتی کو خطرات رہے ہیں۔ اللہ نے یہودیوں کو مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا ہے۔ ٹرمپ کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومہ قرار دینےکا حالیہ اعلان معمولی نہیں، اس کے پیچھے یہودیوں کی سازش چھپی ہوئی ہے۔
حافظ سعید نے کہا کہ امریکی صدر یہودیوں کی سازشوں کا آلہ کار بن رہا ہے۔ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومہ قرار دینا عالم اسلام کےخلاف کھلا اعلان جنگ ہے۔ قبلہ اول کے تحفظ کےلئے مسلم امہ کا بچہ بچہ کٹ مرنے کےلئے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا: امریکی صدر کہتا ہےکہ ہمیں افغانستان میں شکست قبول نہیں، اس کےلئے مسلمانوں کے دلوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے۔ بیت المقدس اور حرمین شریفین ہمارے دل ہیں۔ امریکہ سازشوں سے باز نہ آیا تو اس کی سپرمیسی بیت المقدس میں دفن ہو جائےگی۔ ہماری ذمہ داری ہےکہ ہم عالم اسلام کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشوں سے آگاہ کریں۔
حافظ سعید کا کہنا تھا کہ اگر چاہتے ہیں کہ پاکستان، سعودی عرب اور دیگر ملکوں سے داعش جیسی تنظیموں کی دہشتگردی ختم ہوجائے جو مسجدوں، اسکولوں اور مارکیٹوں میں دھماکے کر رہی ہیں تو پھر 41 ملکوں کا اتحاد قبلہ اول کے تحفظ کا اعلان کرے اور صاف طور پر کہہ دیا جائےکہ امریکہ اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے سے باز رہے اور اگر وہ اس سے باز نہ آئے تو ہم چیلنج قبول کرکے اپنے وسائل استعمال کریں گے اور یہودی سازشوں کا توڑ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کو کلمہ طیبہ کا پاکستان بنانا اور اس پر اتحاد قائم کرنا ہے۔ آج کفار کی سازش ہےکہ مسلمان ملکوں میں شیعہ سنی جھگڑے کھڑے کئے جائیں، اس لئے ہم ملک کے کونے کونے جائیں گے اور قوم کو اس ناپاک سازش کےمتعلق خبردار اور بیدار کریں گے، یہ ہماری سیاست ہے۔