حضرت امام (رح) ہمیشہ اول وقت میں نماز کے لئے کھڑے ہوجاتے اور بہت خشوع و خضوع کے ساتھ نماز ادا کرتے۔ لیکن نماز کا وقت داخل ہونے سے پہلے آپ قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ مغرب و عشاء کی نماز سے فراغت کے بعد آپ اپنے گھر کے صحن میں کعبہ کی طرف منہ کرکے کھڑے ہوجاتے اور اپنی انگلی سے اشارہ کرکے تقریبا پانچ منٹ تک آہستہ آہستہ دعا پڑھتے رہتے۔
ایک موثق شخص نے یہ بات نقل کی ہی کہ امام (رح) اس طرح سے ذکر خدا فرمایا کرتے تھے:
تَحَصنتُ بدارٍ سقفُہا لا الہ الا اللہ و نورُہا محمد الرسول اللہ و بابُہا علیٌ ولیُ اللہ و ارکانُہا لاحول و لا قوة الا باللہ
میں نے ایک ایسے گھر میں پناہ لے رکھی ہے کہ جس کی چھت لا الہ الا اللہ ہے، اور جس کی روشنی محمد الرسول اللہ ہے، اور جس کا دروازہ علی ولی اللہ ہے اور جس کے ستون لا حول و لا قوة الا باللہ ہے۔
پا بہ پای آفتاب، ج 1، ص 247