ہفتہ وحدت کی مناسبت سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے پرچم تلے میلاد جلوس برآمد ہوا۔
عالم اسلام کے ساتھ ساتھ، مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں بھی ہفتہ وحدت کی مناسبت سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے پرچم تلے میلاد جلوس برآمد ہوا۔ امام خمینی میموریل ٹرست کے ذیلی شعبہ جات، باقریہ ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سنٹر، مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی، بسیج امام و بزم ادب کی جانب سے محافل کا انعقاد کیا گیا۔
17 ربیع الاول ۱۴۳۹ھ،ق کو بسیج روحانیون کے اہتمام سے جلوس عشق نبی (ص) صبح ساڑھے دس بجے حسینی پارک سے نکالا گیا۔ جلوس میں مولانا مولوی تسلیم عارف اور امام خمینی میموریل ٹرسٹ نگران چیئرمین کے علاوہ دسیوں علماء اور سینکڑوں مومنین نے شرکت کی۔
اسلام ٹائمز کے مطابق، جامع مسجد کرگل میں ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی، جہاں شیخ محمد محقق نے محفل کی صدارت کے فرائض انجام دی۔ شیخ حسین رجائی نے استقبالیہ تقریر میں کہا کہ گذشتہ ایام ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پروگرام برگزار کرنے والے اور آج کی محفل میں شرکت کرنے والے مجلس کے انتظام میں حصہ لینے والے بسیج امام کے جوانوں اور مہمان خصوصی مولانا تسلیم عارف امام جمعہ و الجماعت حنفیہ جامع مسجد کرگل اور دیگر مومنین کا شکریہ ادا کیا۔
واضح ہےکہ مولانا تسلیم عارف امام جمعہ و الجماعت حنفیہ جامع مسجد کرگل نے اجتماع سے اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے اتحاد و افتراق کے بارے میں آیات و روایات کی روشنی میں، امت اسلام میں اتحاد و یکجہتی کے فوائد پر زور دیتے ہوئے افتراق و انتشار کو شیطانی اور سامراج دشمنوں کا حربہ قرار دیا۔