امام خمینی: عظیم الشان پیغمبر کے دور میں ظلم کے عزائم پر مشتمل تمام ایوان، خاک میں مل جائیں گے۔
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کی ولادت باسعادت کے موقع پر ایوانِ کسریٰ کے چودہ کنگوروں کے زمین بوس ہونے سے متعلق امام خمینی علیہ الرحمہ کی جانب سے عجیب بشارت:
امام روح اللہ الموسوی الخمینی فرماتے ہیں:
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر کچھ اہم واقعات رونما ہوئے۔ روایات کے مطابق، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کی ولادت باسعادت کے موقع کچھ ایسے نادر واقعات اور حادثات رونما ہوئے جن پر غور کرنے کی ضرورت ہے، جیسے ایوانِ کسریٰ میں شگاف پڑنے کے ساتھ ساتھ، اس کے چودہ کنگوروں کا زمین بوس ہوجانا اور ہزار سال سے مسلسل روشن آتشکدہ فارس کا یکایک خاموش ہوجانا اور تمام بتوں کا منہ کے بل زمین پر گر جانا!!
ایوانِ کسریٰ میں شگاف پڑنا شاید اس بات کی جانب اشارہ ہو کہ اس عظیم الشان پیغمبر کے دور میں ظلم کے عزائم پر مشتمل تمام ایوان، خاک میں مل جائیں گے اور خاص کر ایوانِ کسریٰ میں شگاف پڑنا اس لئے تھا کہ اس دور میں انوشیروان کے مظالم کا مرکز، ایوانِ کسریٰ تھا۔
اور چودہ کنگوروں کے زمین پر گرنے کا مقصد، کیا اس بات کی جانب اشارہ نہیں ہوسکتا کہ چودہویں صدی میں یہ کام وقوع پذیر ہونے والا ہے یا پھر چودہ صدیاں گزرنے پر یہ بشارت متحقق ہونے والا ہے؟
یہ احتمال پایا جاتا ہےکہ یہ شاہی ظلم کی بنیاد چودہ صدیوں کے بعد اپنے انجام کو پہنچےگی اور خدا کے فضل سے ہم نے دیکھا کہ یہ اپنے انجام کو پہنچ گئی اور تمام بت منہ کے بل زمین پر گر پڑے اور یہ بت بھی نابود ہو کر رہ جائیں گے، چاہئے وہ انسان کے ہاتھوں پھتروں کے تراشیدہ بت ہوں یا پھر بعض اقوام کی جانب سے تراشیدہ انسانی بت ہوں، سبھی کو زمین بوس ہو کر رہنا ہے۔
صحیفه نور جلد 19 صفحه 250
شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے پدر بزرگوار سرکار ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور صادق آل محمد حضرت امام صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر، حضرت امام زمان (عج) اور تمام منتظرین کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
ظهور کی الٹی گنتی:
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنه ای کا ارشاد ہے: ہم انسانیت کے حقیقی محبوب حضرت امام زمان (عج) کے زمانہ ظہور سے قریب ہوچکے ہیں؛ انشاءاللہ۔
التماس دعا