اردو شاعری

حسینیت کے امیں خمینی (رح)

ناہید علی۔ فیصل آباد

نجف کے وادی کے دُرِّ یکتا، اے آسماں کے نگیں! خمینی

تری دلیری یہ عرش نازان، تجھے پکارے زمیں! خمینی

رہے گاہ زندہ پیام تیرا، اے قلب و جاں کے مکیں! خمینی

ہے سبطِ احمد کا تو فدائی، اے کربلا کے حزیں! خمینی

 

دیئے بجھانے کو نور حق کے یزید اب بھی لپک رہے ہیں

حیات کی آبِ جو پہ پہرہ فضا میں شعلے بھڑک رہے ہیں

خمینی عاشق مصیبتوں کی گھٹا کے نیچے چمک رہے ہیں

مثالِ کربلا طشتِ خاکی، فلک بھی ہے آتشیں! خمینی

 

یہی دعا ہے همارا قائد، ہمارے سرپر رہے سلامت

فطین و دانا، جری و صفدر، بلند ہمت، بلند قامت

نویدِ منزل ملے گی آخر ہے یہ نرائے شہہِ امامت

خدا کی مرضی رضائے حیدر، ہمیں ہے اس پر یقیں! خمینی

ای میل کریں