پاکستان آرمی چیف کی اہلیہ کی یادداشت

پاکستان آرمی چیف کی اہلیہ کی یادداشت

جنرل باجوہ کی اہلیہ: امام خمینی نے اسلامی اقدار اور ثقافت کے حصول میں بہت سی کوششیں سر انجام دی ہے۔

جنرل باجوہ کی اہلیہ: امام خمینی نے اسلامی اقدار اور ثقافت کے حصول میں بہت سی کوششیں سر انجام دی ہے۔

محترمہ نے لکھا ہےکہ امام خمینی نے ہر قسم کے پروپیگنڈوں سے ایران کا دفاع کرتے ہوئے ایران کو ہر قسم کے گزند سے محفوظ رکھا ہے یہی وجہ ہےکہ یہ ملک تمامتر رکاوٹوں کے باوجود، ترقی کر رہا ہے۔

جماران کے مطابق، پاکستانی آرمی چیف کی اہلیہ نے امام خمینی میموریل رجسٹر میں اپنی یادداشت میں لکھا ہے: پہلی بات تو یہ ہےکہ ہم اپنے جذبات اور احساسات کو الفاظ کے قالب میں بیان کرنے سے قاصر ہیں، امام خمینی نے اسلامی اقدار اور ثقافت کے حصول میں بہت سی کوششیں سر انجام دی ہے۔

انہوں نے اپنی سادہ زیستی پر مشتمل زندگی کو اسلام کی خدمت کےلئے وقف کیا تھا، دنیا بھر میں ان کی کوششیں، قابل تعریف ہیں اور دنیا بھر میں ان کے جرئت مندانہ اقدامات کو  قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

اس تحریر میں محترمہ نے مزید لکھا ہے: میں نے اپنے سفر کے دوران، ایرانیوں کو مہربان اور مہمان نواز پایا اور تمام اسلامی اقدار کو ایرانیوں کی زندگی میں آئینے کی طرح دیکھا جا سکتا ہے۔ 

اس یادداشت میں مزید آیا ہے: امام خمینی(رح) نے ہر قسم کے پروپیگنڈوں سے ایران کا دفاع کیا ہے یہی وجہ ہےکہ ایران، تمام تر رکاوٹوں کے باوجود، ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

محترمہ صاحبہ نے اپنی تحریر کے آخر میں، مستقبل میں ایران کےلئے تمام میدانوں میں کامیابی کی توقع کی ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان آرمی چیف کی اہلیہ نے گزشتہ روز اپنے تہران کے سفر کے دوران، جماران میں واقع امام خمینی (رح) کے گھر سمیت حسینیہ امام خمینی اور امام خمینی میموریل کا دورہ کیا۔

ای میل کریں