تدریس کے بعد طلاب امام(رح) کے پیچھے پیچھے چلتے تھے اور امام(رح) اپنا راستہ تبدیل کردیتے تھے تاکہ لوگ یہ نہ کہیں کہ ان کے کتنے مرید ہیں اور وہ گلیوں سے گذرا کرتے تھے اور سڑک پر چلنے کو تیار نہیں ہوتےتھے بعض اوقات ہم مسجد سے نکل کر حرم کی جانب جاتے تو وہ گلیوں سے جاتے تھے ہم سوچتے تھے کہ وہ گھر جارہے ہیں لیکن بعد میں حرم کے قریب دوبارہ ان سے ملاقات ہوجاتی تھی تو اس وقت ہمیں معلوم ہوتا تھاکہ وہ گلیوں سے جاتے ہیں تاکہ طلاب ان کا پیچھا نہ کریں۔