عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد جاری

عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد جاری

جنرل حسین سلامی: پوری دنیا امریکہ کو سپر پاور سمجھی تھی اور امام خمینی(رح) اللہ تعالی کو سپر پاور سمجھتے تھے۔

جنرل حسین سلامی: پوری دنیا امریکہ کو سپر پاور  سمجھی تھی اور امام خمینی(رح) اللہ تعالی کو سپر پاور سمجھتے تھے۔

۱۳ آبان کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے ایران کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج امریکہ ایران کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے ہراساں ہے، امریکہ اب ایران کے خلاف فوجی آپشنز کی بات کرنے سے گریز کر رہا ہے۔

جنرل حسین سلامی نے قم میں طلباء کے ایک عظيم اجتماع سے  13 آبان عالمی استکبار سے مقابلے کے دن  کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا: تہران میں امریکی جاسوسی اڈے (سابق امریکی سفارتخانہ) پر طلباء کا قبضہ انسانی حیات اور تاریخ کی بے مثال سیاسی کامیابی تھی۔ ایرانی طلباء نے امریکی جاسوسی اڈے پر قبضہ کرکے امریکہ کو عالمی سطح پر رسوا کردیا۔

جنرل سلامی نے کہا کہ حضرت امام خمینی(رح) نے یونیورسٹی کے طلباء کے اس اقدام کی حمایت کرکے ایران کے اندر امریکہ کی سیاست اور پالیسی کو ہمیشہ کےلئے ختم کردیا؛ پوری دنیا امریکہ کو سپر پاور  سمجھی تھی اور امام خمینی(رح) اللہ تعالی کو سپر پاور سمجھتے تھے۔

سپاہ ڈپٹی کماندر جنرل سلامی نے کہا کہ اس دور میں امریکہ کا مقابلہ کرنے کی  کسی ملک کے اندر اتنی مجال اور ہمت نہیں تھی لیکن حضرت امام خمینی(رح) نے امریکی طاقت کا طلسم چکنا چور کردیا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کی دشمنی کا سلسلہ ایران کے خلاف جاری ہے اور خطے میں امریکہ کی تمام سازشوں پر ہماری قریبی نظر ہے۔

سلامی نے مزید کہا: امریکہ اب پہلے جیسا طاقتور نہیں رہا ہے؛ آج پوری دنیا میں امریکی مخالفت اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں؛ آج کمزور سے کمزور ممالک بھی امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہے ہیں؛ اب ظالموں کی شکست اور مظلوموں کی فتح یقینی ہے۔

ابنا کے مطابق، عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے موقع پر تہران کے مختلف علاقوں میں نکالی جانے والی ریلیاں امریکی جاسوسی اڈے [سابق امریکی سفارتخانے] پر پہنچ کر ایک عظیم اجتماع میں تبدیل ہو گئیں جہاں مختلف طالبعلم رہنماؤں اور سرکاری عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرے کے اختتام پر ایک بیان بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں امریکی صدر کیجانب سے ملت ایران اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف توہین آمیز زبان اور خلیج فارس کے بجائے غلط اور جعلی نام کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

بیان میں امریکی صدر کے مخصمانہ بیانات اور کانگریس کے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف ایرانی حکام کے دوٹوک اور اصولی موقف کی قدردانی کی گئی۔

سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے موقع پر جاری ہونے والے اس بیان میں فلسطین، بحرین، یمن، شام اور میانمار کے ستم دیدہ مسلمانوں نیز سعودی عرب کے مظلوم شیعہ مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کی حقیقت پسندانہ اور سامراج مخالف جدوجہد کی حمایت اعلان کیا گیا۔

ای میل کریں