کویت سے عراق لوٹتے وقت عراقی عہدیداروں نے امام(رح) کو ملک میں دوبارہ داخل ہونے کے لئے بغداد کے اجازت نامہ پر موقوف ہونے کی خاطر صفوان میں روک دیا امام(رح) کے ساتھیوں میں سے دو افراد رات کا کھانا لانے کے بہانے سے بصرہ گئے اور وہاں سے نجف ٹیلیفون کیا اور امام(رح) کے چاہنے والوں کو صورتحال سے مطلع کیا اور اس کے بعد تھوڑا سا کھانا لے کر واپس آگئے۔ رات کا کھانا حسب ذیل تھا: ہوٹل کا گرم کھانا اور کچھ مقدار میں پنیر اور خربوزہ۔ امام(رح) نے روٹی اور پنیر کھانا شروع کیا، البتہ انہوں نے ناشتہ کے بعد کچھ کھایا بھی نہیں تھا لہذا ہمارے لئےکافی ناگوار تھا کہ ہم گرم کھانا کھائیں اور امام (رح) صرف روٹی اور پنیر پر اکتفا کریں، جناب احمد نے مجھ سے کہا: امام(رح) روٹی، پنیر اور خربوزہ کھارہے ہیں۔