آسمانی اور الہی کتاب ہونے کی وجہ سے قرآن کریم قابل احترام ہے۔
امام خمینی ظاہری و باطنی دونوں اعتبار سے قرآن کا احترام کرتے تھے:
"کبھی کبھی ہم اپنے بیگ میں قرآن رکھ کر امام کے پاس لے جاتے تھے۔ شروع میں ایک دو مرتبہ ایسا ہوا کہ متوجہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم قرآن کو دوسری چیزوں کے ساتھ، فرش پر رکھ لیا کرتے تھے۔
حضرت امام خود فوراً قرآن پاک اٹھا کر میز پر رکھتے تھے اور فرماتے تھے: "قرآن کریم کو ہرگز زمین پر نہ رکھو"۔
سرگذشت ھای ویژہ از زندگی امام خمینی، ج۵، ص۶۹