جب آپ پیرس میں تھے اور صحافی آپ سے انٹرویو لینے کےلئے آتے تھے تو انہیں کیمرا و غیرہ ٹھیک کرنے میں دس پندرہ منٹ لگ جاتے تھے۔ امام اس مختصر وقت میں بھی تلاوت قرآن کریم شروع کردیتے تھے۔
بعض حاضرین کہتے تھے: آقا، انٹرویو کےلئے تیار کیجئے (یعنی قرآن پڑھنے کا وقت نہیں ہے)۔
آپ جواب میں فرماتے تھے: " کیا میں اپنی عمر کے یہ چند لمحات، ضائع کردوں؟"
مجلہ حوزہ، شمارہ ۹۶، ص۲۰۸