طے یہ ہوا کہ امام خمینی، روایات کی روشنی میں مجلس وعظ و اخلاق قائم کرے؛ تیزی سے یہ خبر شہر میں پھیل گئی اور نجف اشرف کے اکثر لوگ خوشی کا اظہار کررہے تھیں۔
شب اول؛ حضرت امام نے گھر کے بیرونی حصے میں کتاب شریف "وسائل الشیعہ" سے چند روایت قرائت کی جبکہ جم غفیر گھر کے صحن میں موجود اور بعض باہر رہ گئے تھیں۔
شب سوئم؛ جمعیت کی تعداد اتنی زیادہ ہوچکی تھی کہ حضرت امام خمینی نے درس وعظ کو چھٹی کردی! کیونکہ یہ استقبال اور تعداد کی کثرت، آپ کےلئے ایک خاص عنوان کا باعث بنتا تھا اور آپ، ہمیشہ ایسے اوصاف و عناوین سے گریزاں تھے۔
حوالہ: شیخ عبدالعلی قرہی کی یادوں کی کتاب سے