بشار الاسد: ایرانی قوم ہماری فتوحات میں شامل ہے کیونکہ ایرانی عوام نے بھی دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنے خون بہایا۔
بسم الله الرحمن الرحیم
حضرت آیت الله العظمی امام سید علی خامنه ای
رهبر انقلاب اسلامی ایران
سلام علیکم و رحمت الله و برکاته
جماران خبررساں ویب سائٹ کے مطابق، صدر بشار الاسد نے قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کو نام ایک خصوصی مراسلے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی عوام کی مدد کرنے بالخصوص شامی علاقے دیرالزور کی آزادی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا: شامی مسلح افواج اور حکومت نے اپنے دوست اور اتحادی ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے دہشتگردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس کی خاطر ایرانی قوم اور حکومت کا دلی شکریہ اور ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
بشار الاسد نے مزید لکہا ہےکہ ایرانی قوم ہماری فتوحات میں شامل ہے کیونکہ ایرانی عوام نے بھی دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنے خون بہایا۔
صدر بشار نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران اور شام، جابروں اور جارحیت کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رکھیں گے اور علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کےلئے ایک دوسرے کا تعاون جاری رکھیں گے۔
میں اپنی اور شامی عوام کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے آپ حضرت امام اور ہمارے دوست ملک ایران کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آپ اور دونوں ممالک کے عوام کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
بشار الاسد
رئیس جمهوری عربی سوریه
دمشق 15 شهریور 1396 [بمطابق ۰۶/۰۹/2017]