ہر صورت میں فاتح ہم ہی ہیں

ہر صورت میں فاتح ہم ہی ہیں

احکام الہی کی پیروی میں خلل نہ آنے دیا

امام خمینی (رح) نے مئی 1963ء میں صرف اتنا کہا تھا: اسلام! اور اس کے بعد اس شعار پر اس قدر، ثابت قدم رہے کہ اس راه میں اپنے بیٹے قربان کر دیے، پندره سال قید رہے، لیکن احکام الہی کی پیروی میں خلل نہ آنے دیا، لہذا آپ کی ساری زندگی اسلام اور احکام الہی کی پیروی کا دوسرا نام ہے۔ آپ ہمیشہ با امید رہا کرتے تھے اور ہمیشہ اپنی فتح اور کامیابیوں کا احساس کیا کرتے، اور اس بارے میں فرمایا کرتے تھے: ہم ہر حال میں فاتح ہیں کیونکہ ہم خدا کے اجام کی پیروی کرتے ہیں، اگر چہ ہمیں ظاہرا شکست ہی کیوں نہ ہو، یا چاہے ہمارے ہم نظر شہید ہوجائیں یا زندہ بچ جائیں، بہر حال ہر صورت میں فاتح ہم ہی ہیں۔

پا بہ پای آفتاب، ج 1، ص 116

ای میل کریں