ہر سال پہلی ذی قعد، ولادت حضرت معصومہ (س) سے لیکر گیارہ ذی قعد، ولادت امام رضا (ع) تک، ایران بھر میں "عشرہ کرامت" کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے روضہ مبارک فرزند رسول امام رضا علیہ السلام پر حاضر ہو کر خاندان رسالت کے آٹھویں چشم و چراغ کی قبر مبارک کو غسل دیا۔
یہ رسم ہر سال ماہ ذی قعد میں، فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا اور امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت، عشرہ کرامت کی تیاری کےلئے انجام دی جاتی ہے۔
مراسم میں قرآن کریم کی تلاوت اور اہل بیت رسول اعظم صلوات اللہ و سلامہ علیہ کی منقبت خوانی کی جاتی ہے جس سے روضہ امام رضا (ع) کے زائروں اور مجاوروں کی روحانی اور معنوی کیفیات میں اضافہ ہوتا ہے۔