میں جب بھی امام کا کھانا کمرے میں لے جاتی تھی تو آپ کے سامنے قرآن مجید مفتوح اور آپ کو قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف دیکھی۔ امام کی کثرت تلاوت نے مدتوں تک میرے افکار کو مشغول و مصروف کردیا تھا اسی لئے ایک دن جسارت کرکے امام سے سوال کیا:
آقا جان! آپ تو سرا پا عملی طورپر قرآن کریم پر عمل پیرا ہیں تو کیوں ہمہ وقت قرآن پاک کی تلاوت فرماتے ہیں؟
امام، کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد، فرمایا: جو کوئی آدمیت اور انسانیت سے واقف ہونا چاہےگا تو ہمہ وقت قرآن کریم کی تلاوت کرنی چاہئے۔
برداشتہائی از سیرہ امام خمینی، ج۳، ص۱۲