امام کی پیٹھ پر، علی

امام کی پیٹھ پر، علی

امام کی نماز جماعت سے سید احمد خمینی کی دوری

امام کی نماز جماعت سے سید احمد خمینی کی دوری

نماز کے وقت علی [امام کے پوتے]، امام کی پیٹھ پر کافی دیر تک بیٹھ جاتا تھا اور یہی امر باعث بنا کہ سید احمد خمینی کچھ دن تک گھریلو نماز جماعت کےلئے حاضر نہ ہوں۔

جی پلاس ۔ منصورہ جاسبی: علی کی ولادت کے بعد، سید احمد خمینی اور ان کی اہلیہ [فاطمہ طباطبائی] دن میں پانچ سے چھے گھنٹے آقا [امام خمینی] کے پاس گزارتے تھے یہاں تک کہ دن گزرتے گئے اور علی آہستہ آہستہ بڑا ہوگیا اور جب نماز کا وقت ہوتا تھا، امام، علی کے سر پر امام جماعت کی مانند عمامہ بناتے تھے اور دوسرے ان کے پیچھے نماز پڑھتے تھے۔

ایک دن امام سجدے میں تھے اور علی آپ کی پیٹھ پر گیا اور کافی دیر تک نیچے نہیں آیا اور یہاں سید احمد اس بات سے پریشان تھے کہ کہیں امام کے دل کو کوئی تکلیف نہ پہنچے، اس دن کے بعد، دو تین روز تک سید احمد آقا، نماز جماعت کےلئے نہیں آئے اور امام نے آپ سے وجہ پوچھا؛

سید احمد نے عرض کیا: علی آپ کو تنگ کرتا ہے

امام نے جواب دیا: مجھے اس کا تنگ کرنا پسند ہے، اسے لے کر آؤ۔

 

ماخذ: " پدر مہربان " نامی کتاب سے

ای میل کریں