بھائی کا خاص احترام

بھائی کا خاص احترام

راوی: سید احمد خمینی

حضرت آیت اللہ پسندیدہ کو امام اپنے والد کی جگہ مانتے تھے اور کئی بار فرما چکے تھے:

" اگر آپ نہ ہوتے تو میں کبھی بھی صحیح تعلیم کا مقام حاصل نہ کر پاتا "۔

آپ (امام) بہت زیادہ ان کا احترام رکھتے تھے؛ اس حد تک کہ جب امام فرانس سے فاتحانہ وطن واپس لوٹ آئے تو چچا جان (آقائے پسندیدہ) ہوائی جہاز کے اندر امام سے ملاقات کےلئے گئے۔

5777823_818.jpg (290×207)

ہوائی جہاز سے اترنے سے پہلے امام نے فرمایا:

" میں آقائے پسندیدہ کے آگے نہیں چلوں گا "۔

گفتگو جاری رہی تو میں نے مشورہ دیا کہ میں چچا صاحب کے ساتھ ائیرپورٹ کے لانچ میں جاتا ہوں اور پھر واپس لوٹ کر آپ کے ہمراہ چلوں گا۔

امام نے اس بات کو قبول فرمایا اور ایسی ہی ہوا۔

 

منبع: صحیفه امام؛ ج2، ص428

ای میل کریں