سفیر انقلاب، شہید وطن کی برسی

سفیر انقلاب، شہید وطن کی برسی

شہید نے تمام تر نامساعد حالات کے باوجود سفیر انقلاب بن کر پوری دنیا کے مظلومین کے حقوق کی جنگ لڑی اور اپنی پوری زندگی شناخت وبصیرت کےساتھ مسلسل جھاد میں گزاری۔

شہید نے تمام تر نامساعد حالات کے باوجود سفیر انقلاب بن کر پوری دنیا کے مظلومین کے حقوق کی جنگ لڑی اور اپنی پوری زندگی شناخت وبصیرت کےساتھ مسلسل جھاد میں گزاری۔

سفیر انقلاب، شہید وطن ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جھنگ شعبہ محبین کے زیر اہتمام ایوب چوک میں شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے شمعیں روشن کی گئیں۔

آئی ایس او جھنگ شعبہ محبین کے زیراہتمام ایوب چوک میں شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کرنیکی تقریب کی تصاویر

آئی ایس او پاکستان کے بانی مرکزی صدر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی مناسبت سے جھنگ سے تعلق رکھنے والے امامیہ طلبہ اکھٹے ہوئے، طلبہ نے شہید کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور شہادت کی فضیلت اور شہید کی عظمت کو ظاہر کرنیوالے جملوں پر مشتمل کتبے اٹھا رکھے تھے۔

اسی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیر اہتمام ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی 22ویں برسی منائی گئی۔ برسی کا پروگرام علمی مرکز مدرسہ حجتیہ میں منعقد ہوا۔ برسی کے اجتماع میں علماء، طلاب اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا: شہید کی پوری زندگی قوم و ملت کی رہنمائی، انکی خدمت اور جوانوں کی تربیت میں گزری، شہید نے تمام تر نامساعد حالات کے باوجود سفیر انقلاب بن کر پوری دنیا کے مظلومین کے حقوق کی جنگ لڑی اور اپنی پوری زندگی شناخت و بصیرت کےساتھ مسلسل جھاد میں گزاری۔

قم المقدس میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کی تقریب کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا: شہید کی ایک بنیادی اور اہم خصوصیت انکی بصیرت اور دشمن شناسی تھی، وہ دشمن کے عزائم اور ارادوں سے باخبر تھے اور انکی سازشوں کے مقابلے میں ہمہ وقت آمادہ و تیار رہتے تھے۔

برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر ثقافتی مرکز اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد جناب ڈاکٹر تقی صادقی نے کہا: ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی اعلٰی الٰہی اقدار و صفات سے متصف تھے، انہوں نے ہمیشہ دین و ملت کی خدمت، جوانوں کی تربیت اور تمام تر مشکلات کے باوجود اجتماعی سیاسی و ثقافتی امور میں موثر کردار ادا کیا۔ وہ حقیقت میں ملت پاکستان کے ڈاکٹر چمران تھے۔ جوانوں کو چاہئے کہ انکی الہام بخش زندگی سے درس لیں، قوم و ملت کی بے لوث خدمت کریں اور اپنے زمانے کے ولی کی معرفت کےساتھ انکی اطاعت محض کریں۔

قم المقدس میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کی تقریب کا انعقاد

شہید کی برسی میں انکی شخصیت اور دیگر شہداء کے حوالے سے ثقافتی اسٹالز لگائے گئے تھے اور سفیر انقلاب کے عنوان سے خصوصی نشریہ شرکاء کی خدمت میں ہدیہ دیا گیا۔

 

ماخذ بمعہ اضافات: اسلام ٹائمز

ای میل کریں