چشمے اور گھڑی

چشمے اور گھڑی

راوی: ڈاکٹر فاطمہ طباطبائی (امام خمینی کی بہو)

علی، آقا کے عاشق تھے، ہر روز امام کے کمرے میں جاتا اور آپ کے چشمے اور گھڑی کے ساتھ کھیلنا اسے بہت پسند تھا؛ ایک دن جب امام کی گھڑی اور چشمے کو اٹھالیا، امام نے علی سے کہا:

علی جان! چشمے آپ کی آنکھوں کو تکلیف دےگی۔ گھڑی کی چین بھی ممکن ہے آپ کے گلاب جیسے چہرے پر لگ جائے۔ شاید آپ کو چوٹ لگے۔

علی نے عینک اور گھڑی امام کو دی اور کہا: اچھا، آئیں کوئی اور چیز کھلیں۔

میں آقا بنتا ہوں اور آپ چھوٹا علی۔

امام نے فرمایا: اچھا۔

علی نے کہا: اچھا، بچہ تو امام کی جگہ نہیں بیٹھتا۔

امام، اپنی جگہ سے کچھ ہٹ گئے۔

پھر علی نے کہا: بچے کو عینک اور گھڑی کو ہاتھ نہیں لگانا چاہیئے۔

آقا ہنس پڑھے اور عینک اور گھڑی دونوں علی کو دی اور فرمایا:

لو، تم جیت گئے۔

برداشتہائی از سیرہ امام خمینی؛ ج۲، ص۲۶

ای میل کریں