امام خمینی پر درود و سلام ہو

امام خمینی پر درود و سلام ہو

رہبر انقلاب: امریکی نئے صدر نے اس ملک کی حقیقت کا پردہ فاش کردیا۔

رہبر انقلاب: امریکی نئے صدر نے اس ملک کی حقیقت کا پردہ فاش کردیا۔

امام خمینی سے بیعت کا اعلان اور شاہی حکومت سے علیحدگی، فضائیہ فوجی انجنیئروں اور ہمافروں نے آٹھ فروری سن انیس سو اناسی کو کیا تھا۔

قائد انقلاب اسلامی نے اس واقعے کو ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کےلئے فیصلہ کن واقعہ قرار دیا اور فرمایا: طاغوتی دور میں فضائیہ، فوج کا وہ حصہ سمجھا جاتا تھا جو امریکی سیاسی نظام سے وابستہ طاغوتی حکومت سے انتہائی قریب ہے، تاہم شاہی حکومت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ انہیں اسی شعبے سے کاری ضرب کا سامنا کرنا پڑےگا۔ البتہ انقلاب اسلامی کی ۳۸ سالہ تاریخ میں غیرمتوقع امداد الہی کا بارہا مشاہدہ کیا ہے خاص کر دفاع مقدس کے دوران۔

رہبر معظم انقلاب نے فرمایا: امریکی نئے صدر نے اس ملک کی حقیقت کا پردہ فاش کردیا۔

آپ نے خدا پر توکل اور عقلانیت کے استعمال کو بند راستوں کو کھولنے اور ترقی کی منازل طے کرنے کےلئے لازمی قرار دیا جبکہ شیطانوں اور شیطان اکبر پر بھروسہ کا نتیجہ سراب ہی سراب جانا۔

آپ نے امریکہ کے نو منتخب صدر پر طنز کرتے ہوئے کہا:

"البتہ ہم ان صاحب کا، جنہوں نے حال میں ہی اقتدار سنبھالا ہے، شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری زحمتوں کو کم کرتے ہوئے امریکہ کا حقیقی چہرہ عیاں اور امریکہ میں موجود سیاسی، معاشی، اخلاقی اور سماجی بدعنوانیوں کے سلسلے میں ہمارے گذشتہ اڑتیس سال کے موقف کو سچ ثابت کردیا"۔

امام خمینی پر درود ہو کہ آپ نے تاکید کے ساتھ کہا کرتے تھےکہ ایرانی قوم اور عہدے دار دشمن کی حقیقت کو پہچانیں اور شیطان اکبر پر بھروسہ کرنے سے پرہیز کریں اور آج ان کے الفاظ کی سچّائی ہر ایک پر واضح ہے"۔

 

http://www.leader.ir

ای میل کریں