امام خمینی (رح) کی روش زندگی، اسلامی معاشرے کےلئے بہترین معیار اور نمونہ ہے۔
جماران کے مطابق، ملک کے ثقافتی جنرل کونسل کی سیکرٹری حجۃ الاسلام والمسلمین حسین شاہ مرادی نے جنرل کونسل کے اعضاء کی آیت اللہ سید حسن خمینی کے ساتھ ملاقات کے دوران، اظہار کیا: ثقافتی جنرل کونسل، ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کا ذیلی مجموعہ ہے جو تہران کی مرکزیت کے تحت تمام صوبوں میں سرگرم ہے۔ ثقافتی کونسل، ملک کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے چیدہ چیدہ، ماہر اور تجربہ کار شخصیات کا مجموعہ ہے اور ثقافت سے مربوط اہم ترین مسائل کا حل، کونسل کے پیش نظر ہے۔
انھوں نے مزید کہا: ملک کا مضبوط ترین کونسل جس کے فیصلے اور منظور کردہ دستورات، ثقافتی انقلاب کے سپریم کونسل کے تحت قانون کا حکم رکھتا ہے اور تمام صوبوں میں قابل اجرا ہے، وہ یہی کونسل ہے۔
ثقافتی کونسل کے سیکرٹری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کونسل پہلے تمام صوبوں کے ثقافتی مسائل اور امور کا باقاعدہ جائزہ لیتا ہے پھر پیش کردہ رپورٹوں کے مطابق، ثقافتی فیصلے اور مسائل کا حل پیش کرتا ہے، کہا: گذشتہ دو سالوں میں مقام معظم رہبری کی تأکیدات کے تحت کونسل نے گھرانہ اور روش زندگی کے سلسلہ میں اچھی کارکردگی دیکھائی ہے اور جاری ہفتے میں " روش زندگی" کے عنوان پر قومی اجتماع منعقد ہوگی۔
انھوں نے آخر میں یاد دہانی کی: عصر حاضر میں، اسلامی معاشرے سے متعلق سب سے مناسب تر " روش زندگی " اور بہترین معیار اور قابل پیروی نمونہ عمل، حضرت امام خمینی (رح) کی روش زندگی ہے۔
مجھے امید ہےکہ ہم سب امام کی سیرت، کردار، افکار و نظریات اور گفتار کی مکمل شناخت کے ساتھ، آپ کی حیات طیبہ کا صحیح، مناسب اور بہترین نمونہ معاشرے کےلئے پیش کرسکیں۔
ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ