امام خمینی کی تعلیمات بہترین راہ گشا ہیں

امام خمینی کی تعلیمات بہترین راہ گشا ہیں

انقلاب اسلامی کے وقوع سے پہلے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی بعض تقاریر مرحوم آیت الله ہاشمی رفسنجانی کے اصرار پر انجام پاتی تھی۔

انقلاب اسلامی کے وقوع سے پہلے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی بعض تقاریر مرحوم آیت الله ہاشمی رفسنجانی کے اصرار پر انجام پاتی تھی۔

جماران کے مطابق، آیت الله حسن صانعی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج کے دور میں اسلامی نظام میں موثر کردار کے حامل بزرگوں کی تشخیص بہت مشکل ہوگی ہے، کہا: ہمیں اس مشکل کی گرہ کھولنے کےلئے آغاز کہاں سے کرنا چاہئے؟

اس سلسلے میں، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی علیہ الرحمہ کی تعلیمات اور نظریات ہمارے لئے بہترین راہگشا ثابت ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے آیت الله ہاشمی رفسنجانی کو نظام جمہوری اسلامی کے عمائدین اور امام کا دیرینہ ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا: امام خمینی کسی خاص شخص سے متاثر نہیں تھے، تاہم انقلاب اسلامی کے تحقق میں آیت الله رفسنجانی کی معیت، اہم کردار رکھتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی کے وقوع سے پہلے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی بعض تقاریر مرحوم آیت الله ہاشمی رفسنجانی کے اصرار پر انجام پاتی تھی۔

آیت الله صانعی نے واضح کیا: امام راحل، آغاز سے انقلاب کے دور تک حق کا دفاع اور باطل کے خلاف قیام اور مزاحمت کے بارے میں سوچتے تھے لیکن اس ضمن میں بہت محتاط اور فہم و فراست کے ساتھ عمل کرتے تھے اور انقلاب اسلامی کے قیام کےلئے زمین ہموار کرنے کے درپے تھے کہ آیت الله ہاشمی رفسنجانی کی ہمراہی اور حمایت سے اسلامی انقلاب کے قیام کےلئے شرائط مہیا ہوئے۔

انہوں نے کہا: وہ بہت سے مواقع پر امام خمینی سے قریب ترین شخص ہونے کے ساتھ  اسلامی نظام کے اہداف کی بلندی کےلئے کوشاں تھے۔

آیت الله صانعی نے اپنی گفتگو کے دوران "بنیاد 15 خرداد [جو امام علیہ الرحمہ کی یادگاروں میں سے ایک ہے]" کی جانب سے یونیورسٹیوں میں لڑکیوں کےلئے ہاسٹلوں کے قیام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: عورتوں کی عفت اور پاکدامنی کی حفاظت دین مبین اسلام کا پہلا مطالبہ ہے۔ اسی لئے  15 خرداد فاونڈیشن نے بڑے پیمانے پر لڑکیوں کےلئے ہاسٹلوں کے قیام کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں