ہاشمی زندہ ہیں کیونکہ نہضت اور خمینی زندہ ہیں

ہاشمی زندہ ہیں کیونکہ نہضت اور خمینی زندہ ہیں

جمہوری اسلامی اور رہبر معظم انقلاب نے اپنا باوفا اور دیرینہ دوست اور بنیادی رکن ہاتھ سے کھو دیا، لیکن ہاشمی کی راہ جاری رہےگی۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی غمناک رحلت پر، ہاشمی خاندان کی جانب سے خاص پیغام:

پیغام کا متن جماران خبررساں ویب سائٹ کے مطابق، حسب ذیل ہے:

جمہوری اسلامی اور رہبر معظم انقلاب نے اپنا باوفا اور دیرینہ دوست اور بنیادی رکن ہاتھ سے کھو دیا، لیکن ہاشمی کی راہ جاری رہےگی۔

بسم الله الرحمن الرحیم

ہاشمی زندہ ہیں کیونکہ نہضت اور خمینی زندہ ہیں

ایران زمین کا امیر کبیر علیہ الرحمہ کی شب شہادت میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی، ۶۰ سال اسلام و ایرانی قوم کی سربلندی کےلئے استقامت و مجاہدت کے بعد، دارفانی کو الوداع کہہ کر، رب العزت کی طرف رواں ہوئے۔ اب عوام اپنے پاک احساسات و جذبات سے ان کے رشتہ داروں، عزیزوں اور دوستوں کےلئے باعث تسلی و تشفی ہیں۔

آیت اللہ ہاشمی کی مراد خمینی کبیر (رح) نے فرمایا: " ہاشمی زندہ ہیں کیوںکہ تحریک زندہ ہے" اور آج یہ کہنا چاہئے کہ ہاشمی زندہ ہیں کیوںکہ خمینی زندہ ہیں۔ آج اگرچہ ہاشمی کا خستہ جسم جو دوران مقابلہ و مجاہدت کی بےشمار اذیتوں اور تکالیف کا حامل تھا آرام پاچکا ہے، لیکن ہاشمی کی بلند و بالا فکر جو کروڑوں سربلند ایرانی کے درمیان زندہ ہے اور کیا ایک شخصیت کی فکر و نظریہ کی بقا سے بڑھ کر کوئی اور حیات ہے؟

ہاشمی، اپنے مجاہد دوستوں بہشتی، مطہری اور باہنر سے اس وقت جا ملیں کہ آپ نے انقلاب اور ایران کے مستقبل سے دفاع اور حفاظت کی ذمہ داریوں کو مکمل اور اچھی انداز میں نبھایا اور اس راہ میں قبل انقلاب از اور انقلاب کے بعد چار دھیوں میں زہرلیے پروپیگنڈوں کی موجوں کا نشانہ بنے رہیں۔

ہاشمی نے عوام کےلئے زندگی کی اور عوام کےلئے کوشش کی اور عوام نے کس قدر بہترین انداز میں ان کی قدردانی کی اور اپنی بےشمار اور مسلسل حمایتوں کے ذریعے تمام بد سلوکیوں اور نفرتوں کے درمیاں ان کےلئے بے نظیر عزت و شأن وجود میں لایا۔

اگرچہ جمہوری اسلامی اور رہبر معظم انقلاب نے اپنا باوفا اور دیرینہ دوست اور بنیادی رکن ہاتھ سے کھو دیا، لیکن ہاشمی کی راہ جاری رہےگی اور جس طرح ہاشمی کی پورانی تمنا تھی اس ملک کے جوان، ملک کے مستقبل کو درخشاں بنائیں گے۔

آخر میں ایران کی شریف ملت، رہبر معظم انقلاب اور مراجع تقلید کو اس بڑی مصیبت پر تسلیت پیش کرتے ہیں اور امید اور دعاگو ہیں کہ اس عظیم مرد کی روح، اولیائے الہی، شہدائے انقلاب اور امام شہداء کی ارواح کے ساتھ محشور ہو۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں